اسلام آباد’کراچی(این این آئی) پاکستان میں بہتر طرز حکمرانی، انتظامی امور میں بہتری اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت میں اضافہ سامنے آیا ہے، ملک گیر سروے میں 75.52 فیصد پاکستانیوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی۔ ملک گیر سروے کے مطابق 72.48 فیصد شرکاء نے نئے صوبوں کے قیام کو عوامی مسائل کے حل کا بنیادی ذریعہ قرار دیا، جبکہ صوبوں کی تعداد اور حدود کے تعین کے لیے ماہرین کی مشاورت کو ترجیح دینے کا رجحان بھی نمایاں رہا۔سروے میں مجموعی طور پر 4 ہزار 18 افراد نے حصہ لیا، جن میںسندھ سے 35.52 فیصد افراد شامل تھے، جو صوبائی سطح پر پنجاب کے بعد دوسری بڑی نمائندگی ہے۔ پنجاب سے 40.49 فیصد، خیبرپختونخوا سے 14.09 فیصد اور بلوچستان سے 2 فیصد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔نئے صوبوں کی تعداد کے حوالے سے 40 فیصد سے زائد شرکاء نے رائے دی کہ اس بارے میں فیصلہ ماہرین کی مشاورت سے کیا جانا چاہیے۔ سروے کے مطابق 26.40 فیصد افراد نے 24 نئے صوبوں، 21.95 فیصد نے 12 صوبوں جبکہ 11.45 فیصد نے 6 نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی۔سروے کے نتائج سے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کی بحث کو تقویت ملتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان ‘ تاجکستان کے درمیان تجارتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ رکھ دیا
- جنگ ستمبر 1965ئ’ دشمن کے دانت کھٹے کرنیوالے عظیم شہدا کو قوم کا سلام
- وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- نادرا کا حساس ڈیٹا چوری میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 2 ملزمان گرفتا
- فرانس میں جیفری ایپسٹین کیس کی تحقیقات خواتین کو بھرتی کرنے والے مزید ممکنہ افراد کے نام حاصل کرلئے گئے
- حکومت پی پی کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب
- واپڈانے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے اعدادو شمار جاری کر دیئے
- جنگِ ستمبر کا گیارہواں دن’ پاک فوج کی منہ توڑ کارروائی سے دشمن پسپا
- قائداعظم کی زندگی عزم، دیانت ‘ آئینی جدوجہد کا لازوال درس ہے:فریال تالپور
- اسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ غزہ
- راولپنڈی:اڈیالہ جیل کا قیدی ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گیا
- انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواستیں خارج
- ٹرمپ کی اردن میں امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی تردید
- نئے صوبوں کے قیام کی حمایت میں اضافہ، سندھ سے بڑی تعداد سروے میں شریک
- پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع، 70درخواستیں موصول
- جناح ہسپتال میں پارکنگ فیس کی وصولی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
- جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی آواز ہے پٹرولیم لیوی ختم کی جائے: مفتاح اسماعیل
- پاکستانی پولٹری فارمز سپر بگز کا گڑھ بننے لگے: برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
- قائداعظم کا وژن جمہوریت، آئین کی بالادستی تھا:سپیکر سندھ اسمبلی
