کراچی (این این آئی) سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے قائداعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آئینی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے آزاد وطن حاصل کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح مضبوط پارلیمانی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے داعی تھے۔ ان کی سیاسی جدوجہد اور اصول آج بھی پاکستان کے جمہوری نظام کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ قائداعظم نے اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کی یقین دہانی کرائی تھی۔ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر آزادانہ عمل کرنے اور عبادت کا حق حاصل ہے اور یہی قائداعظم محمد علی جناح کا وژن تھا۔ سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ قائداعظم کا اتحاد، ایمان، نظم و ضبط اور جمہوری اقدار کا پیغام آج بھی قومی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ موجودہ حالات میں بانی پاکستان کے افکار اور اصولوں پر عملدرآمد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے افکار پر عمل کرتے ہوئے پارلیمانی اداروں کو مزید مضبوط بنانا اور پاکستان کو مستحکم کرنا ہوگا۔ جمہوری اداروں کی مضبوطی، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہی ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- نادرا کا حساس ڈیٹا چوری میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 2 ملزمان گرفتا
- فرانس میں جیفری ایپسٹین کیس کی تحقیقات خواتین کو بھرتی کرنے والے مزید ممکنہ افراد کے نام حاصل کرلئے گئے
- حکومت پی پی کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب
- واپڈانے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے اعدادو شمار جاری کر دیئے
- جنگِ ستمبر کا گیارہواں دن’ پاک فوج کی منہ توڑ کارروائی سے دشمن پسپا
- قائداعظم کی زندگی عزم، دیانت ‘ آئینی جدوجہد کا لازوال درس ہے:فریال تالپور
- اسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ غزہ
- راولپنڈی:اڈیالہ جیل کا قیدی ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گیا
- انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواستیں خارج
- ٹرمپ کی اردن میں امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی تردید
- نئے صوبوں کے قیام کی حمایت میں اضافہ، سندھ سے بڑی تعداد سروے میں شریک
- پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع، 70درخواستیں موصول
- جناح ہسپتال میں پارکنگ فیس کی وصولی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
- جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی آواز ہے پٹرولیم لیوی ختم کی جائے: مفتاح اسماعیل
- پاکستانی پولٹری فارمز سپر بگز کا گڑھ بننے لگے: برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
- قائداعظم کا وژن جمہوریت، آئین کی بالادستی تھا:سپیکر سندھ اسمبلی
- فیصل آباد،ائیرپورٹ پر 92پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا
- سرگودھا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سالا بہنوئی کو قتل کر دیا
- کراچی میں جمع پانی میں ڈوب کرسالہ لڑکا جاں بحق12
- جنرل ہسپتال میں نیورولوجی یونٹ میں فائرسیفٹی فول پروف انتظامات مکمل
