لاہور (جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال کے نیو نیٹل نیورولوجی یونٹ (این این یو) میں فائر سیفٹی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں نوزائیدہ بچوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے یونٹ میں جدید حفاظتی آلات اور ہنگامی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں سمیت تمام مریضوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہسپتال میں فائر سیفٹی کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ این این یو میں ہنگامی اخراج کے لیے فائر سیفٹی ایگزٹ ڈور، مکمل فائر کٹس، جدید فائر ایکسٹنگوئشرز، فائر بالز، فائر بلینکیٹس اور فائر ماسکس کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے جبکہ سموک الارمز اور آکسیجن سینسرز بھی 24 گھنٹے فعال ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ بائیو میڈیکل اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹس کے انجینئرز طبی و برقی آلات کی باقاعدگی سے جانچ اور مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تکنیکی خرابی یا شارٹ سرکٹ کے خطرے کا بروقت تدارک کیا جاسکے ہنگامی اخراج کے راستوں کا روزانہ معائنہ کیا جاتا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر ردعمل کیلئے این این یو کے عملے کی عملی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اس مقصد کیلئے باقاعدگی سے فائر ڈرلز اور ہنگامی مشقیں کروائی جاتی ہیں تاکہ عملہ کسی بھی صورتحال میں نوزائیدہ بچوں اور دیگر مریضوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کرسکے۔
بریکنگ نیوز
- نادرا کا حساس ڈیٹا چوری میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 2 ملزمان گرفتا
- فرانس میں جیفری ایپسٹین کیس کی تحقیقات خواتین کو بھرتی کرنے والے مزید ممکنہ افراد کے نام حاصل کرلئے گئے
- حکومت پی پی کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب
- واپڈانے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے اعدادو شمار جاری کر دیئے
- جنگِ ستمبر کا گیارہواں دن’ پاک فوج کی منہ توڑ کارروائی سے دشمن پسپا
- قائداعظم کی زندگی عزم، دیانت ‘ آئینی جدوجہد کا لازوال درس ہے:فریال تالپور
- اسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ غزہ
- راولپنڈی:اڈیالہ جیل کا قیدی ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گیا
- انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواستیں خارج
- ٹرمپ کی اردن میں امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی تردید
- نئے صوبوں کے قیام کی حمایت میں اضافہ، سندھ سے بڑی تعداد سروے میں شریک
- پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع، 70درخواستیں موصول
- جناح ہسپتال میں پارکنگ فیس کی وصولی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
- جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی آواز ہے پٹرولیم لیوی ختم کی جائے: مفتاح اسماعیل
- پاکستانی پولٹری فارمز سپر بگز کا گڑھ بننے لگے: برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
- قائداعظم کا وژن جمہوریت، آئین کی بالادستی تھا:سپیکر سندھ اسمبلی
- فیصل آباد،ائیرپورٹ پر 92پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا
- سرگودھا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سالا بہنوئی کو قتل کر دیا
- کراچی میں جمع پانی میں ڈوب کرسالہ لڑکا جاں بحق12
- جنرل ہسپتال میں نیورولوجی یونٹ میں فائرسیفٹی فول پروف انتظامات مکمل
