اسلام آباد(آئی این پی ) سپارکو نے ربیع الثانی 1448 ہجری کے چاند کی پیدائش اور رویت کے حوالے سے فلکیاتی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ سپارکو کے مطابق ربیع الثانی کا نیا چاندآج12 ستمبر کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں چاند عام آنکھ سے دیکھا جا سکے گا جبکہ دیگر علاقوں میں اس کی رویت کے لیے دوربین کی ضرورت پڑ سکتی ہے پیشگوئی کے مطابق یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔ تاہم سپارکو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قمری مہینے کے آغاز کا حتمی اور باقاعدہ اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔
