لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 5،6 سال سے
پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا ہم بنگلا دیش سے ہوم اینڈ آوے سیریز ہارے ہیں، خطرے کی گھنٹی پہلے سے تھی لیکن اس پر کام نہیں کیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ وہ ہوں یا کوئی اور کوچ آجائے آپ کے پاس پلیئرز تو یہی ہیں، پی ایس ایل کو 10 سال ہو چکے ہیں ایک بیٹر بھی پی ایس ایل سے نہیں نکلا، بولرز ضرور آئے ہیں۔ انہوں نے کہا انگلینڈ میں شاہین آفریدی جیسے تجربہ کار بولر کی ضرورت تھی، آپ نے انگلینڈ میں ایک رفتار والے فاسٹ بولرز بھیج دیے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا عاکف جاوید کو ٹور پر ہونا چاہیے تھا، پی سی بی نے ڈومیسٹک کا جو نظام بنایا ہے اس کو 3،4 سال چلنے دیں، صبر اور پلاننگ کے علاوہ کوئی پلان نہیں ہے۔ وسیم اکرم نے کلب کرکٹ کوبحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کراچی لاہور میں 10,10کروڑ لگائے، ٹیلنٹ کلب کرکٹ سے آنا ہے، ٹیم میں تسلسل ہونا چاہیے لیکن لڑکے وہی ہیں وہی آتے جاتے ہیں۔ وسیم اکرم بولے فرنٹ فٹ ان کا نکلتا نہیں، رابنسن جیسے بولرز کو کریز میں کھڑے ہو کرکھیل رہے، تگڑے ہو کر کھیلو لیکن اس کے لیے ٹیلنٹ ہونا ضروری ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا جیسے ہر پاکستانی پرفارمنس دیکھ کر افسردہ ہوتا ہے ایسے میں بھی ہوتا ہوں، وائٹ بال ٹیم ٹھیک ہے لیکن ریڈ بال نہیں، اس میں ہمیں مشکل ہوتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
- قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
- سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
- شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
- کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
- میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
- ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
- نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے میک اپ پر کروڑوں خرچ، تنازع کھڑا ہوگیا
- لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
- ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
- ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
- مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے
- رضااللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 4 سے زائد چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
- NCCIA میں نفری کی کمی، وفاقی پولیس کا23 افسران بھجوانے کا فیصلہ
- رضوان،امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے نااہل
- 5،6سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، PSL کو 10 سال ہوچکے’ ایک بیٹر بھی نہیں نکالا: وسیم اکرم
- نصف صدی کی بدترین ٹیم کے ہاتھوں انگلینڈ بائولروں کی دھلائی دوسری اننگز میں 449رنز بنائے
- منگولیا کے صدر نے 100 کلو گرام وزن 20 مرتبہ اٹھاکر سب کو حیران کر دیا
- فیصل آباد،ائیرپورٹ پر 92پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا
- علاقائی جنگ کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
