سوموار سے پرنسپل سیٹ پر 30 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ کی جانب سے جاری ترمیمی روسٹر 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گا، 11 ڈویژن بینچ آئندہ ہفتے سول و فوجداری اپیلوں سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں، جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں بینچ بنکنگ و کمرشل اپیلوں، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں بینچ نیب اور دہشت گردی کے مقدمات، جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں بینچ سول اپیلوں، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں بینچ قتل سمیت فوجداری اپیلوں، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں بینچ منشیات اور قتل کے مقدمات، جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں بینچ قتل، منشیات اور فوجداری اپیلوں، جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں بینچ سول اپیلوں، جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں بینچ ٹیکس ریفرنسز، جسٹس وقار حیدر اعوان کی سربراہی میں بینچ سول اپیلوں جبکہ جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز اور بنکنگ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
