Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
    • وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
    • کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
    • راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
    • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
    • 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
    • خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
    • پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
    • ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
    • ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
    • غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی بچوں کے لیے 49 ڈیجیٹل کلاس رومز، 20 سیٹلائٹ اسکولز کا افتتاح کر دیا

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی بچوں کے لیے سندھ بھر میں 49 جدید ڈیجیٹل کلاس رومز، 20 سیٹلائٹ اسکولز اور سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

    خصوصی تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 37 اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز میں 49 ڈیجیٹل کلاس رومز قائم کیے گئے ہیں، جہاں اسمارٹ بورڈز، ای لرننگ ٹولز اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی خصوصی بچوں کے تعلیمی تجربے کو مزید بہتر بنائے گی اور انہیں ڈیجیٹل دنیا میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کے بجائے خصوصی بچوں کے درمیان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان اقدامات کے اصل مستفید ہونے والے بچوں کے ساتھ یہ موقع منایا جاسکے۔ خصوصی بچوں کے درمیان تقریب میں شرکت ان کے لیے باعث اطمینان ہے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مزید محنت کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے 67 خصوصی اداروں میں تقریباً 20 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، جہاں انہیں مفت تعلیم، بحالی، فزیوتھراپی اور اسپیچ تھراپی سمیت متعدد سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ خصوصی بچوں کو مفت ٹرانسپورٹ اور غذائیت سے بھرپور کھانے کے علاوہ ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صرف انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کافی نہیں، اصل ترقی انہیں استعمال کرنے والے افراد سے وابستہ ہے۔ اسی لیے ڈیجیٹل تعلیمی اقدامات کے ساتھ سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیف ریچ اور ایف ای ایس ایف کے تعاون سے شروع کیے گئے تربیتی پروگرام سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جبکہ پاکستان سائن لینگویج کے وسیع استعمال کو فروغ دیا جائے گا کیونکہ یہ رابطے، تعلیم اور شمولیت کا مؤثر ذریعہ ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اساتذہ میں سرمایہ کاری دراصل بچوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، سندھ حکومت کا عزم ہے کہ کوئی طالب علم تعلیم کے سفر میں پیچھے نہ رہ جائے۔ خصوصی بچوں کی فلاح، تعلیم اور بحالی کے لیے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے سول سوسائٹی، ترقیاتی شراکت داروں، ڈیف ریچ، ایف ای ایس ایف، محکمہ بااختیاری برائے خصوصی افراد اور اس کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت گرانٹ ان ایڈ پروگرامز کے ذریعے شراکت دار تنظیموں کی معاونت جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور ہمدردی بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 49 ڈیجیٹل کلاس رومز، 20 سیٹلائٹ اسکولز اور سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام محض منصوبے نہیں بلکہ انسانی صلاحیت، وقار اور مساوی مواقع میں سرمایہ کاری ہیں۔ ہر خصوصی بچے کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق

      چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات

      صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.