راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی، ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کوقتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
