کراچی (بزنس رپورٹر)سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک تولہ سونا 2700 روپے کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے کا ہو گیا اسی طرح 10 گرام سونا 2315 روپے کمی سے 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے پر آگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کمی سے 4350 ڈالر فی اونس پر آگیا۔علاوہ ازیں فی تولہ چاندی 7100 روپے جبکہ دس گرام چاندی 6087 روپے پر برقرار رہی
