Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
    • طلبہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں: احسن اقبال
    • پاکستان میں قادیانیو ں کی کھلے عام تبلیغ پر ادارے ایکشن لیں’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
    • سونا مسلسل چوتھے روز سستا چاندی بھی 8 ہزار روپے کی سطع پر ا گئی
    • لیسکو کی ایم اینڈ ٹی ایسٹ ٹیموں کی کارروائیاں بجلی چوری کے 209کیسز سامنے آگئے
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
    • دھان کی باقیات کو آگ لگانا قابل سزا جرم ہے: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
    • فضائی آلودگی میں اضافہ’ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
    • نادرا نے پاسا آئی سی ٹی ایوارڈز میں تین اعزازات جیت لئے
    • اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں منفی سوچ کی عکاس ،اختر اقبال ڈار
    • پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ
    • معاشی سر گرمیاں سست پڑنے سے محصولات اہداف متاثر ہونے کا اندیشہ ہے: ریو نیو ایڈوائزرز
    • صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک
    • پی ایچ اے کا صوبے کے قبرستانوں میں شجرکاری کا منصوبہ
    • والد کو زہر دینے کی کوشش کرنیوالا17 سالہ طالب علم بہاولپور سے گرفتار
    • ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامنیشن تعینات
    • ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی حائل’ 87 ہزارکلومیٹر شاہراہوں کیلئے صرف 12 ہزار اہلکار تعینات
    • DIG آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یمن کی جنگ میں سعودیہ کی حمایت تو امریکہ بھی ہمارے نشانے پر ہو گا حوثیوں کی دھمکی

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے حوثی جنگجوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے سعودی عرب کی حمایت میں یمن کی جنگ میں فوجی مداخلت کی تو خطے میں امریکی مفادات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔یہ بات حوثی فوجی عہدیدار عابد محمد الثور نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر امریکا اپنے بحری بیڑے کے ذریعے فوجی مداخلت کرتا ہے یا آبنائے باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ سرخ لکیر ہوگی اور حوثی امریکا کے خلاف لڑیں گے۔عابد محمد الثور کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے سعودی عرب کی حمایت میں فضائی حملے یا فضائی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تو حوثی خطے میں موجود تمام امریکی مفادات کو اہداف تصور کریں گے۔قبل ازیں نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا نے اتوار کو حوثیوں کے خلاف حملے شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی تھی تاہم آخری وقت میں کارروائی کا فیصلہ مخر کردیا گیا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کو حوثیوں پر حملے کی تیاری کرنے کا حکم صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد دیا تھا جس میں محمد بن سلمان نے حوثیوں پر حملے کی درخواست کی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب لڑاکا طیاروں پر میزائل لاد دیے گئے اور وہ پرواز بھرنے کو تیار تھے تب اچانک صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو حوثیوں پر فضائی حملے کرنے سے آخری وقت پر روک دیا تھا۔امریکا یا سعودیہ کی جانب سے اس رپورٹ کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم دیگر کئی رپورٹس میں بھی دعوی کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے حملہ نہ کرنے کی وجہ 2025 میں حوثیوں سے کیے گئے جنگ بندی معاہدے کو قرار دیا تھا۔یہ جنگ بندی قطر کی ثالثی میں ہوئی تھی جس میں طے ہوا تھا کہ فریقین ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے اور حوثیوں نے تازہ پیغام میں امریکا کو یہی یاد کرایا تھا کہ سعودیہ سے جنگ میں امریکا نہ کودے ورنہ جنگ بندی معاہدہ معطل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کو ایران نے بند کر رکھا ہے جب کہ حوثیوں نے باب المندب کو سعودی جہازوں کے لیے بند کر رکھا ہے اس طرح دنیا میں پیٹرول و گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنی لگی ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی

      پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار

      طلبہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں: احسن اقبال

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.