Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے مریم نواز
    • بہاولپور ضمنی الیکشن کا معرکہ ن لیگ کے منیر اقبال چنڑ نے جیت لیا
    • ایران جلد ہتھیار ڈال دے گا ڈونلڈ ٹرمپ ایران کبھی سر نہیں جھکائے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان
    • حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی شہباز شریف
    • بند کمروں کے فیصلے نہں مانتے پاکستان کیخلاف اسلحہ اٹھانے والا دہشت گرد ہے سہیل آفریدی
    • چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب
    • دوحہ سے سیالکوٹ آنیوالی پرواز کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں لینڈنگ، ایوی ایشن ذرائع
    • حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
    • سستا پیٹرول اسکیم مزید 10 ماہ جاری رکھنی پڑی تو رکھیں گے: علی پرویز ملک
    • پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے: بلال ثاقب
    • مجرم کہیں بیٹھا ہوا سے قانون کی گرفت میں لاناہے محسن نقوی
    • بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے باہر کشمیریوں کا احتجاج
    • حکومت اور احتجاج کرنے والے انا اور ضد چھوڑ کر بات چیت کریں:سعد رفیق
    • امریکا سے ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا، ایرانی آرمی چیف
    • مہنگائی کا طوفان’ سبزیوں’ پھلوں ‘ گوشت کی قیمتیں قوت خرید سے باہر
    • راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال
    • ایران’بس اور ٹرک میں تصادم سے 9افراد جاں بحق، 5زخمی
    • بھارتی مسلمانوں کا ناانصافیوں کے خلاف دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • پانڈا سفارتکاری، چین نے امریکہ کو 2 پانڈے بھیج دئیے
    • ڈبلیو ایچ او کا پاکستان پر عالمی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اختیارات کا ناجائز استعمال ایف آئی اے کے 76 ملازمین کو سزائیں 10بر طرف

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ملک منظور احمد) ایف آئی اے اسلام آباد زون میں محکمانہ احتساب کے تحت اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال، فرائض میں غفلت و لاپرواہی، غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اور عوامی شکایات پر 76 ملازمین کے خلاف محکمانہ  کارروائی کرتے ہوئے 10 ملازمین کو ملازمت سے برطرف، 8 کو عہدوں میں تنزلی جبکہ 58 ملازمین کو مختلف نوعیت کی سزائیں دے دی گئیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت اردل روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ذاتی شنوائی کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔ محکمانہ ریکارڈ، شواہد اور دیگر متعلقہ مواد کا جائزہ لینے کے بعد سول سرونٹس کارکردگی و نظم و ضبط قواعد 2020 کے تحت قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے کیے گئے۔ ملازمت سے برطرف کیے جانے والے 10 ملازمین میں سب انسپکٹر حسن علی، اپر ڈویژن کلرک محمد سوبان، ہیڈ کانسٹیبل طاہر محمود، ہیڈ کانسٹیبل میلون مسیح، ہیڈ کانسٹیبل محمد بلال، کانسٹیبل طاہر صفیر، کانسٹیبل محمد احمد رضا، کانسٹیبل عاقب محمود، کانسٹیبل طاہر محمود اور اے ایس آئی مبشر کاظمی شامل ہیں۔ عہدوں میں تنزلی کی سزا پانے والوں میں محمد نیاز میر کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل، محمد وسیم اقبال کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل، شیراز منظور کو اپر ڈویڑن کلرک سے لوئر ڈویڑن کلرک، رضوان علی خان، مسعود احمد، مدثر علی، الماس الیاس اور قاسم محمود کو ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کی سزا دی گئی۔ دیگر 58 ملازمین کے خلاف بھی مختلف نوعیت کی محکمانہ سزائیں عائد کی گئیں۔ ان میں 19 ملازمین کی تین سال، 27 کی دو سال اور 5 ملازمین کی ایک سال کے لیے ترقی روکنے کی سزائیں شامل ہیں۔ ایک کیس میں پے اسکیل میں تین مراحل کی کمی جبکہ 6 کیسز میں سرزنش کی سزا دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ محکمانہ احتساب کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ بہترین کارکردگی پر 3 افسران کو تعریفی اسناد بھی جاری کی گئیں۔ شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ ادارے میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہر معاملے میں متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع دیا گیا اور دستیاب ریکارڈ و شواہد کی روشنی میں قواعد کے مطابق کارروائی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر سمجھوتہ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بہاولپور ضمنی الیکشن کا معرکہ ن لیگ کے منیر اقبال چنڑ نے جیت لیا

      ایران جلد ہتھیار ڈال دے گا ڈونلڈ ٹرمپ ایران کبھی سر نہیں جھکائے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان

      حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی شہباز شریف

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.