Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے مریم نواز
    • بہاولپور ضمنی الیکشن کا معرکہ ن لیگ کے منیر اقبال چنڑ نے جیت لیا
    • ایران جلد ہتھیار ڈال دے گا ڈونلڈ ٹرمپ ایران کبھی سر نہیں جھکائے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان
    • حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی شہباز شریف
    • بند کمروں کے فیصلے نہں مانتے پاکستان کیخلاف اسلحہ اٹھانے والا دہشت گرد ہے سہیل آفریدی
    • چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب
    • دوحہ سے سیالکوٹ آنیوالی پرواز کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں لینڈنگ، ایوی ایشن ذرائع
    • حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
    • سستا پیٹرول اسکیم مزید 10 ماہ جاری رکھنی پڑی تو رکھیں گے: علی پرویز ملک
    • پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے: بلال ثاقب
    • مجرم کہیں بیٹھا ہوا سے قانون کی گرفت میں لاناہے محسن نقوی
    • بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے باہر کشمیریوں کا احتجاج
    • حکومت اور احتجاج کرنے والے انا اور ضد چھوڑ کر بات چیت کریں:سعد رفیق
    • امریکا سے ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا، ایرانی آرمی چیف
    • مہنگائی کا طوفان’ سبزیوں’ پھلوں ‘ گوشت کی قیمتیں قوت خرید سے باہر
    • راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال
    • ایران’بس اور ٹرک میں تصادم سے 9افراد جاں بحق، 5زخمی
    • بھارتی مسلمانوں کا ناانصافیوں کے خلاف دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • پانڈا سفارتکاری، چین نے امریکہ کو 2 پانڈے بھیج دئیے
    • ڈبلیو ایچ او کا پاکستان پر عالمی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہنگائی بیروزگاری کرپشن پنجاب میں یومیہ 100 افراد خود کشی پر مجبور

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان(مرزاندیم سے)حکمرانوں کی کرپشن ،بڑھتی ہوئی بیروزگاری،ہوشربامہنگائی،انصاف کی عدم فراہمی،عدم  برداشت اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال کی وجہ سے پنجاب خودکشیوں کے حوالے سے پاکستان بھر میں سر فہرست آگیا ہے۔ ہرسال پاکستان میں ہزاروں لوگ خودکشی کے باعث جان گنواتے ہیں۔چونکہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کاسب سے بڑاصوبہ ہے اس لیے خودکشی کے واقعات کا بڑاحصہ تقریباً70فیصد سے زائدپنجاب سے ہی سامنے آتاہے۔استحصال کا شکار خطے میں خود کشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات نے گزشتہ کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ جہاں پہلے روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 25 خودکشی کے واقعات رپورٹ ہو تے تھے ، اب ان کی تعداد 100تک پہنچ گئی ہے۔ ان واقعات میں ہوشربا اضافہ نے ملک بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ بے حس حکمران اور معاشرہ ان واقعات میں برابر کا شریک ہے۔ ایک سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال2025 سے اب تک صرف جنوبی پنجاب میں 7ہزارسے زائدخودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے۔ صرف دوسال میں ایسے واقعات میں 3 گنا اضافہ حکومت کیلئے لمہ فکریہ ہے۔ خودکشی کے اکثر واقعات تو رپورٹ ہی نہیں کئے جاتے۔ لوگ بدنامی کے ڈر سے دبا لیتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں تھانے کچہری سے بچنے کیلئے خود کشیوں کے واقعات کو بھی حادثاتی موت قرار دے کردفن کر دیئے جاتے ہیں۔ خودکشی کے واقعات میں کالا پتھر کا استعمال بہت زیادہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ گندم میں رکھنے والی گولیاں، سپرے بلیچنگ اور چوہے مار گولیوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ پٹرول چھڑک کر اپنے آپ کو جلانے کی کوشش کے واقعات بھی رونما ہور ہے ہیں۔ تو جوان لڑکے اور لڑکیاں فیس بک پر دوستی کر کے بات شادی تک لے جاتے ہیں اور پھر نا کامی پر ڈپریشن کا شکار ہو کر خود کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ”خبریں”نے جب ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے 2026 کے پہلے9 ماہ میں ہونیوالے خودکشی کے واقعات اکٹھے کئے تو معلوم ہوا کہ نشتر ہسپتال ملتان میں 470واقعات رپورٹ ہو ئے جس میں کالا پتھر ،کیڑے مار اور چوہے مار گولیوں کے استعمال کے کیسززیادہ درج ہوئے۔ متعددافراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ رحیم یارخان میں ایک 188افراد نے خود کشی کی کوشش کی۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ر یکارڈ کے مطابق 125افراد کی کی طرف سے خودکشی کی کوشش کی گئی جن میں سے 7 جاں بحق ہوگئے۔لودھراں میں 17 کہروڑ پکا 20 دنیا پور 12 مظفر گڑھ 13 ڈیرہ غازیخان 25خانیوال 13 اور وہاڑی میں 9 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ رپورٹ نہ ہونے والے خودکشی کے واقعات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ بہت سے کیسز پولیس خود ہی دبا دیتی ہے۔ اگر مقدمات کا اندراج کرلیا جائے تو بھی ایسے واقعات میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے شہری و سماجی حلقوں نے حکومتی عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ خودکشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اور جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ صرف بیروزگاری، مہنگائی اور غربت کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کر لئے جائیں تو ایسے واقعات میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اگر حالات یہی رہے تو ہر دوسرا شخص خود کشی بارے سوچنا شروع کر دے گا۔
    خودکشی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے مریم نواز

      حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان

      مجرم کہیں بیٹھا ہوا سے قانون کی گرفت میں لاناہے محسن نقوی

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.