نیویارک(این این آئی) امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے چیئرمین کانگریس مین ٹام شوازی نے ماہر امور خارجہ محمد مہدی سے نیو یارک میں ملاقات کی ۔امریکی کانگریس مین ٹام شوازی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے بلکہ دہشتگردی کے اثرات کے اعتبار سے وہ برکینا فاسو سے بھی زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے جس میں انٹیلی جنس کے تبادلے کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف دفاعی صلاحیت بڑھانے میں معاونت بھی شامل ہے۔
