Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ساہیوال، سیلز مین کو مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار دی، حالت نازک
    • سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرز زبردستی کھول دئیے
    • سعودیہ میں 2 منگولین شکاری باز لاکھوں ریال میں فروخت
    • نارووال:آگ لگنے سے دو کمسن بھائی جھلس کر جاں بحق
    • جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں: ترجمان
    • فیکٹریوں میں انسانوں کے بعد روبوٹس کا راج، دنیا بھر میں تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی
    • قتل کیس میں اپیل منظور’ ملزم کو رہائی کا حکم
    • مصنوعی ذہانت باشعور نہیں ہو سکتی ، پوپلیو نے اینتھروپک کا مؤقف مسترد کر دیا
    • راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شوہر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا
    • ریاست مخالف پروپیگنڈے کیخلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
    • قراقرم ایکسپریس منسوخ، مسافروں کو پاک بزنس میںاکاموڈیٹ کیا گیا
    • نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
    • گریگ بروک مین اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026کے امیر ترین افراد میں سرفہرست
    • لٹن روڈ پولیس کی کارروائی’ 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
    • جڑانوا لہ پولیس منشیا ت فرو شو ں کا قلع قما کر نے میں بر ی طر ح نا کام
    • محکمہ آبپاشی پنجاب سرکاری گاڑیوں کے نام پر پٹرول، ڈیزل دیگر کروڑوں کے اخراجات پر پر سوالات اٹھ گئی
    • سال 2024 ء میں الاٹ کام فنڈز عدم دستیابی پر منسوخ ہوگیا تھا:محکمہ آبپاشی
    • اشیاء کی برآمدات 18 فیصد اضافے کے ساتھ 2.94 ارب ڈالر ہو گئیں
    • ملٹری آپریشنز ایبسلوٹلی ناٹ سہیل افریدی حکومت کی سخت فیصلوں کیلئے مشاورت
    • خواجہ آصف نے سہیل آفریدی سے 8سوالوں کے جواب مانگ لئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم نے وعدہ نہ نبھایا تو لانگ مارچ ملتان سے شروع حافظ نعیم الرحمن

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(نیوز ایجنسیاں )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فیول ریلیف پیکیج حل نہیں، لیوی کا خاتمہ کیا جائے، وزیر اعظم اپنا وعدہ پورا کریں ورنہ ہم دوبارہ ملتان سے کسی بھی وقت احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 7اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کر ینگے ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ روانگی سے قبل امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ وطن واپسی پر اس معاملے کو دیکھیں گے، جس کے بعد کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف پیکیج کو زبردست قرار دے رہی ہے، ریلیف بھی سب کو نہیں مل پارہا یہ صرف 20 سے 25 فیصد لوگوں کو مل رہا ہے، پاکستان میں اڑھائی کروڑ موٹر سائیکل 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت ریلیف دینے کے موڈ میں نہیں تھی، احتجاج اور دھرنے شروع ہوئے تو حکومت اس جانب آئی، اپوزیشن پارٹیاں عوامی حقوق کی بات نہیں کررہی۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ امیروں کے لئے الگ نظام بنالیں، بڑی گاڑیوں کے لئے فیول مہنگا کردیں، حکومت نے 26 ارب روپے ریلیف ماہانہ کا اعلان کیا مگر ڈیڑھ سو ارب ماہانہ وصول کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کے لئے کوئی ریلیف نہیں، ریلیف پیکیج نہیں، لیوی کا خاتمہ اصل ریلیف ہے، ہم نے پوائنٹس بھی بتائے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ ہم ایک دن کے لئے بھی ان مطالبات سے دستبردار نہیں ہوئے، یہ بھتہ حکومت کو ختم کرنا پڑے گا، ہم دوبارہ ملتان سے کسی بھی وقت احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیں گے۔وزیر اعظم کو اپنا وعدہ پوری کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ہم نے 7اکتوبر2026 تک کا وقت اہل غزہ کے لئے مختص کیا ہے، اس کے بعد ہم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے بعد میں حکومت کو ہم سے شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ہم فلسطینیوں کے لیے بات کرتے رہیں گے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، جس میں امریکا بھی سہولت کار ہے، فلسطینی پوری امت کے لیے قربانی دے رہے ہیں، مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں، ظالم کے ساتھ نہیں۔
    حافظ نعیم

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ساہیوال، سیلز مین کو مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مار دی، حالت نازک

      سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرز زبردستی کھول دئیے

      سعودیہ میں 2 منگولین شکاری باز لاکھوں ریال میں فروخت

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.