Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
    • بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
    • یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
    • گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
    • پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
    • اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
    • IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
    • مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
    • 14سال سے آپ دھرنوں پر لگے ہوئے ‘ اب فیض نہیں ملنا: عظمیٰ بخاری
    • بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد اسلام آباد پہنچ گئے
    • انتخابی تشہیر کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر نیتن یاہو کو دوبارہ جرمانہ
    • کے پی میں دہشت گردی صقبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے گورنر کْنڈی
    • کم آمدن طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائی وزیرِ خزا نہ
    • ایاز صادق کی فضل الرحمان سے ملاقات’ اہم سیاسی امور پر بات چیت
    • پی ٹی آئی ذاتی مفادات چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آئے:راناثنا ء اللہ
    • کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اہم فیصلے کا وقت آچکا، خیبر پختونخوا کو نااہل حکمرانوں پر نہیں چھوڑ سکتے: خواجہ آصف

    By Khabrain Newsاکتوبر 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا کے پی کے کو نااہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔سلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات پر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی صوبے میں دہشت گردی سے مکمل لاتعلقی اور مجرمانہ بے حسی جاری ہے، اب بہت ہو گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نام نہاد ناکام سیاسی لانگ مارچ میں مصروف ہے، جبکہ اسی دوران خیبرپختونخوا کے عوام کے خلاف دہشت گردی کی نئی لہر جاری ہے، 6 اکتوبر کو ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے مزید 5 بے گناہ افراد کو قتل کیا، جن میں 2 کسٹم اہلکار بھی شامل تھے۔انہوں وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت پوری صوبائی کابینہ اس سنگین صورتحال سے بے حس ہو کر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ڈی آئی خان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے قتل کی مذمت تک نہیں کی اور نہ ہی سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔ خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو گورنر کی سکیورٹی میٹنگ میں شرکت پر سرزنش کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، اسی لیے مختلف علاقوں میں صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا بہت خون بہایا جا چکا، اب یہ صورتحال مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی حکومت پر دہشت گردوں سے مبینہ ملی بھگت اور سہولت کاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے گزشتہ تین سال کے دوران متعدد شواہد اور مثالیں سامنے آ چکی ہیں۔وفاقی وزیر دفاع نے مسلم لیگ ن کے دورِ اپوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نواز شریف اور ان کے خاندان سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت قید رہی، تاہم مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ میں اپنا کردار آئینی ذمہ داری کے ساتھ ادا کیا اور عدالتوں و پارلیمنٹ میں قانونی و آئینی جنگ لڑی۔خواجہ آصف نے کہا کہ اہم فیصلے کرنے کا وقت آ چکا ہے، خیبرپختونخوا کو مزید نااہل اور بے حس حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی وحدت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا اور ایک پورے صوبے کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف

      بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار

      یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.