Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • اسلم گوندل کا دوسری بار بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا خوش آئند: راجہ طاہر اکبر
    • پیرا فورس کی مبینہ کارروائیاں ،لاکھوں ٹیکس ادا کرنیوالے بے یارو مددگار
    • حنا جاوید قتل کیس، مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول ہوگئی
    • اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اٹک کی کارروائی، دو وثیقہ نویسوں رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • پولیس وردی اور سرکاری ہتھیار کو لوٹ مار کیلئے استعمال کرنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پولیس وردی اور سرکاری ہتھیار کو لوٹ مار کیلئے استعمال کرنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چکوال(بیورو رپورٹ)پولیس کی وردی اور سرکاری ہتھیار کو لوٹ مار کے لیے استعمال کرنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار،پلسیئوں کے ٹاؤٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری نے تھانہ صدر پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ روز راجہ نفیس نامی ایک دوست کی فون کال کے بعد اسکے ساتھ تترال جارہا تھا جب دونوں جہلم روڈ پر ضیاء پٹرولیم کے قریب سے تترال کو جانے والے راستے پر پہنچے تو کچھ ہی فاصلہ طے کرنے کے بعد راجہ نفیس نے موٹرسائیکل روک کر مبینہ طور پر فون آنے کا بہانہ کیا۔ اسی دوران پیچھے سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل پر سوار پولیس وردی میں ملبوس دو مبینہ ڈکیت وہاں پہنچ گئے۔ایک باوردی ڈ۔کیت کے پاس رایفل جبکہ دوسرے کے پاس پستو۔ل تھا۔شہری نے الزام عائد کیا کہ دونوں پولیس وردی میں ملبوس ڈ۔کیت اسے قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس سے آئی فون 15 پرو میکس اور نقدی رقم چھین لی گئی۔متاثرہ شہری کے مطابق دونوں مبینہ پولیس اہلکاروں نے اس سے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم نہ دینے کی صورت میں گولی مارنے کی د ھمکیاں دیتے رہے۔درخواست گزار کے مطابق شہری نے ان ڈکیتوں کو بتایا کہ اس کے پاس مزید رقم موجود نہیں جس پر مبینہ پولیس اہلکاروں نے اسے سی سی ڈی تھانے لے جانے کی بات کی۔ بعدازاں اسے راجہ نفیس کے موٹرسائیکل پر بٹھا کر سی سی ڈی تھانہ چکوال روانہ کیا گیا جبکہ دونوں مبینہ پولیس اہلکار بھی اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ان کے پیچھے سی سی ڈی تھانے لیجانے کیلئے چل پڑے۔متاثرہ شہری کے مطابق جب وہ سرپاک کے قریب پہنچے تو دونوں مبینہ پولیس اہلکار واپس مڑ گئے۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ پورے واقعہ کے دوران راجہ نفیس کو ان مبینہ پولیس اہلکاروں نے ہاتھ تک نہیں لگایا جس کے باعث اسے شبہ ہے کہ اسے مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت وہاں لے جایا گیا تھا۔ شہری کے مطابق راجہ نفیس نے چند روز قبل اس سے 30 ہزار روپے ادھار مانگے تھے تاہم اس نے رقم دینے سے انکار کردیا تھا۔ شہری کی درخواست پر تھانہ صدر چکوال پولیس نے دو پولیس اہلکاروں اور ان کے مبینہ سہولت کار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔چکوال پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کانسٹیبل صدام حسین 874/C، متعینہ تھانہ سٹی چکوال، اور مبینہ سہولت کار راجہ نفیس ولد ناصر علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے پولیس اہلکار کانسٹیبل محمد شہریار 3558/C، متعینہ پنجاب کانسٹیبلری، کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں اور مختلف مقامات پر ریڈ کیے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی دستیاب شواہد کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش اور قانونی و محکمانہ کارروائی جاری ہے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ

      ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا

      سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.