Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلہ دیش خسے کی وبا بے قابو مشتبہ کیسز 2 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز
    • ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعرہف کیے بغیر نہ رہ سکے
    • ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
    • ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف
    • یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی
    • گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
    • ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
    • ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
    • پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں  منشیات کا کاروبار عروش پر
    • حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
    • آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
    • نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
    • CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
    • سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
    • پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
    • وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
    • مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں جمہوری تاریخ کا روشن باب: جاوید بڈھانوی

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر خوراک، ٹیوٹا و کے ڈی اے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جاوید اقبال بڈھانوی نے اپنے بیان میں کہاکہ سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک ایسا دردناک اور المناک باب ہے جس کی یاد آج
    بھی جمہوریت سے محبت کرنے والوں کے دلوں کو غمگین کر دیتی ہے۔ 18 اکتوبر 2007ء کو کراچی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے تاریخی استقبال کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں نے سینکڑوں خاندانوں کو سوگ میں مبتلا کر دیا اور ملک کی جمہوری تاریخ پر گہرے نقوش چھوڑے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں محض ایک سیاسی جماعت کا اثاثہ نہیں بلکہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم حصہ ہیںان کارکنوں نے اپنی قائد کے استقبال کے لیے گھروں سے نکلتے ہوئے کسی ذاتی مفاد کے بجائے اپنے سیاسی نظریے، جمہوری جدوجہد اور عوامی حقوق سے وابستگی کا اظہار کیا تھاوہ خوشی، امید اور جمہوری مستقبل کے خواب لے کر کراچی کی سڑکوں پر جمع ہوئے، لیکن دہشت گردی کے ایک ہولناک واقعے نے اس تاریخی اجتماع کو ماتم میں بدل دیا۔18 اکتوبر 2007ء کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو تقریباً آٹھ سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچی تھیں مگرسانحہ کارساز کے مقام پر ہونے والے دھماکوں نے خوشیوں کو آہوں اور سسکیوں میں بدل دیایہ سانحہ اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ سیاسی سرگرمیوں میں شریک عام شہریوں اور کارکنوں کی جان و سلامتی کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے جمہوریت کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانا انسانی اقدار اور شہری آزادیوں کے منافی ہے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔جاوید اقبال بڈھانوی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ میں جمہوری جدوجہد، سیاسی مشکلات اور قربانیوں کے متعدد ابواب موجود ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک پارٹی کی سیاسی تاریخ پاکستان میں جمہوریت اور عوامی حقوق کے موضوع سے گہرا تعلق رکھتی ہے سانحہ کارساز اس تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے۔سانحہ کارساز ہمیں یہ سبق بھی دیتا ہے کہ قومیں اپنے شہداء کو صرف یاد نہیں کرتیں بلکہ ان کی قربانیوں سے سبق حاصل کرکے اپنے مستقبل کی سمت بھی متعین کرتی ہیں ایک ایسا پاکستان جہاں عوام کو انصاف ملے، شہریوں کی جان و مال محفوظ ہو، سیاسی اختلافات کو برداشت کیا جائے اور عوامی مسائل کو ترجیح دی جائے، شہداء کی قربانیوں کے احترام کا عملی اظہار ہوگا شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سانحہ کارساز میں جانیں قربان کرنے والے کارکنوں کی یاد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا حصہ رہے گی سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں جمہوریت کی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیںشہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی سیاسی زندگی میں جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق پاکستان کے لیے جدوجہد سانحہ کارساز ہمیں یہ سبق بھی دیتا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ قومی اتحاد، قانون کی مؤثر عمل داری اور جمہوری اداروں کے استحکام سے کیا جا سکتا ہے۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔

      ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف

      یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.