راولپنڈی (این این آئی)کمانڈر کویت نیول فورس، ریئر ایڈمرل سیف الحملان نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص دوطرفہ دفاعی تعاون، بحری شعبے میں اشتراکِ عمل اور پاکستان و کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دینے کے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
