راولپنڈی(عرفان چوہان سے)کینٹ بورڈ راولپنڈی میں کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اولڈ گرانٹ پراپرٹیز کو غیر قانونی طور مارکیٹیں اور پلازے بنانے میں ملوث افسران و ملازمین معطل ہونے 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی انکوائری مکمل نہ ہو سکی۔ جبکہ ٹرانسفر کیے گئے تمام ملازمین دوبارہ راولپنڈی کینٹ بورڈ میں مبینہ طور پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،ایک ڈیپارٹمنٹ سے دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں جانے والے والے سابقہ سیٹوں پر کام کر رہے ہیں، اس معاملے کو 9 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال انکوائری رپورٹ مرتب نہیں کی جاسکی ،یاد رہے کہ کینٹ بورڈ راولپنڈی میں گزشتہ کئی ماہ سے مبینہ طور پر بھاری نذرانہ لیکر آدم جی روڈ صدر راولپنڈی میں اولڈ گرانٹ پراپرٹیز نمبرز 1642 اینڈ 198 ٹو 200 نمبر کی اس اولڈ گرانٹ پراپرٹیز کو کمرشل کر کے پلازہ و مارکیٹ بنوادی ہے، جبکہ لیز پالیسی 2008 کے تحت اولڈ گرانٹ پراپرٹیز کمرشل نہیں ہو سکتی تھی ان افسران اور اہل کاروں کی مبینہ ملی بھگت سے اپنے فائدے کی خاطر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا ،جبکہ سابق اسٹنٹ سیکرٹری راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ رشید ثاقب نے گرفتاری کے دوران انکشاف کیا تھا کہ سابق ایگزیکٹیو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عمر فاروق ملک سابق ایگزیکٹو آفیسر علی عرفان رضوی کو میں کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی مختلف برانچوں کے انچارجوں سابق انفوسمنٹ انچارج چوہدری نجم ،ٹیکس سپرٹنڈنٹ صدیق گجر ،سمیت 13 ماتحت اہلکاران ماہانہ منتھلی لیکر دیتا تھا، ان افسران اور اہلکاروں کی انکوائریاں ہوئی ان کے اثاثہ جات کو بھی چیک کیا گیا، اگر افسران اور ملازمین انکوائریوں میں ملوث پائے گئے تو کنٹونمنٹ ملازمین کے خلاف پاکستان کینٹ سروس رولز 1954 اور افسران کے خلاف آفیسرز افیشینسی کنڈکٹ اینڈ ڈسپلنری رولز 1973 کے تحت کاروائی کی جائے گی جو ملازمت سے برطرفی جرمانے سمیت دیگر سزاں کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ افسران اور اہلکاروں نے اپنے ذاتی فائدے کی خاطر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا ، اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ ز جواد احمد قاضی کے ٹرانسفر ہونے کے بعد وہ انکوائریاں بھی ٹھپ ہو گی ہیں، اس میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف مختلف ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے انکوائریاں کی تھی،جس میں وہ ملوث ہائے گئے تھے، لیکن بعد ازاں وہ انکوائریاں بھی سرد خانے کی نذر ہو گئی ہیں،کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی،
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
- منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
- شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
- اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
- زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
- راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
- فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
- راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
- گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
- ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
- فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
- نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
- میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
- گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
- یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
- علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
- نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
