بالی وڈ (ویب ڈیسک)اداکارہ شرمیلا ٹیگور اپنے پوتے تیمور علی خان کی شہرت سے سخت نالاں ہیں۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمورعلی خان پیدائش کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہیں اور گاہے بگاہے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ننھے تیمور کی شہرت اس قدر زیادہ ہے کہ اکثر کیمرا مین ان کی چوری چھپے تصویریں بنالیتے ہیں جس سے ان کے خاندان کے افراد بھی تنگ ہیں۔