Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آخر کار روس نے سپین کو شکست دیکر کواٹر فائنل میں قدم رکھ دیا

    By Daily Khabrainجولائی 2, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ماسکو(ویب ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں روس نے اسپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل اسپین نے روس کے خلاف میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 30 منٹ تک مکمل طور پر اسپینش کھلاڑی چھائے رہے، اس دوران ان کی جانب سے روس پر مسلسل دباو¿ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 12 ویں منٹ میں روس کے سینئر سینٹر بیک سرگئی اگناشیویچ نے خود ہی گیند اپنے جال میں ڈال کر اسپین کو پہلے گول کا تحفہ دے دیا۔میزبان ٹیم کو نم آلود کنڈیشنز میں ہاف وے لائن سے آگے بڑھنے میں ہی انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، ا?خر کار الیگزینڈر گولوون کو پہلا چانس ملا مگر ان کی شاٹ گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا کے بائیں جانب چلی گئی۔ ہاف ٹائم سے قبل روس کو کم بیک کا اس وقت موقع میسر آیا جب گول پوسٹ کے قریب گیرارڈ پائیک کا ہاتھ گیند کے سامنے ا?نے کی وجہ سے میزبان ٹیم کو پنالٹی ملی جس پر ا?رتٹیم ڈزیوبا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ برابر کردیا۔ہاف ٹائم کے بعد بھی اسینش ٹیم کا توقع کے عین مطابق گیم پر مکمل کنٹرول رہا، اس دوران اس کی جانب سے کچھ حقیقی مواقع بھی پیدا کیے گئے تاہم روسی گول پوسٹ میں موجود ا?ئیگور اکنفیف ایک چٹان کی طرح ڈٹے رہے، وہ روس کے کپتان بھی ہیں۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہنے پر اضافی وقت دیا گیا مگر اس دوران بھی کوئی ٹیم ڈیڈ لاک ختم نہیں کرپائی، جس پر ا?خر کار فاتح ٹیم کے تعین کے لیے پنالٹی شوٹ آو¿ٹ شروع ہوا۔دونوں جانب سے ابتدائی دو شوٹس برابر رہے تاہم اسپین کے تیسرے پنالٹی شوٹ پر اکنفیف نے کوک کی شاٹ کو روک کر ہوم کراو¿ڈ کو خوشی سے اچھلنے پر مجبور کردیا، چوتھی اسپینش شوٹ بھی نشانے پر رہی اب آخری پنالٹی شوٹ تھی جس پر اسپین کو نہ صرف گول کرنا تھا بلکہ اس کے گول کیپر کو میزبان ٹیم کا ا?خری حملہ ناکام بنانا تھا جس سے مقابلہ بریک تھرو کیلیے سڈن ڈیتھ پر جاتا مگر اکنفیف نے مقابلے کو مزید لٹکانے کے بجائے آئیاگو ایسپاس کی کک پر آنے والی سیدھی گیند کو گول پوسٹ کے اوپر سے اچھال کر اپنی ٹیم کی کامیابی پر مہر ثبت کردی۔اس طرح روس کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا جبکہ جرمنی، ارجنٹائن اور پرتگال کے بعد ایک اور ٹائٹل فیورٹ ٹیم اسپین بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد پہلی بار روس کی ٹیم کسی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔ اسپین کی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنے چوتھے پنالٹی شوٹ ا?و¿ٹس میں تیسری مرتبہ ناکامی کا سامناکرنا پڑا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ا?خری 5 شوٹ ا?و¿ٹس میں میزبان ممالک کو ہی فتح حاصل ہوئی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا

      "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ

      بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.