Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ناقابل تسخیر یوروگوئین دفاع فرنچ حملہ پسپا کرنے کو تیار

    By Daily Khabrainجولائی 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیزنی نووگورڈ(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ میں آج یوروگوئے کا ناقابل تسخیر دفاع فرنچ حملہ پسپا کرنے کو تیار ہے۔فٹبال ورلڈ کپ کاکوارٹر فائنل مرحلہ جمعے سے شروع ہورہا ہے ، پہلے میچ میں یوروگوئے کا سامنا فرانس سے ہونا ہے، جنوبی امریکی ٹیم کو اپنے تقریباً ناقابل تسخیر 4 رکنی دفاع پر ناز البتہ اسٹرائیکر ایڈنسن کیوانی کی فٹنس پر تشویش بھی ہے، وہ پنڈلی کی تکلیف سے دوچار ہیں،ٹیم کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اب تک انھیں اس ایونٹ میں دفاع نے ہی فتوحات سے ہمکنار کیا، جس نے گروپ اسٹیج میں کسی بھی حریف سائیڈ کو گول نہیں کرنے دیا،لاسٹ 16 میں پرتگال کے پیپ نے گیند کو جال میں پہنچایا جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔فرانس کی امیدوں کا محور 19 سالہ اسپیڈ اسٹار ایمباپے نے ارجنٹائن کیخلاف2گولز سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا،انھیں اب یوروگوئے کے مضبوط دفاع میں شگاف ڈالنا ہوگا جس میں خود حریف کپتان ڈیگو گوڈن کے ہمراہ جوز جمنیز، مارٹن کیسرز، ڈیگو لازالٹ اورگول کیپر فرنانڈو موسلیرا شامل ہیں۔ یوروگوئے کا ڈیفنس فیفا ورلڈ کپ کا مشترکہ بہترین ریکارڈ رکھتا ہے، اس کے مقابلے میں فرانس کی ٹیم کو اب تک اس ایونٹ میں 4 گول برداشت کرنا پڑے ہیں،ایک بات تو یقینی ہے کہ ایمباپے کو یوروگوئے کی ٹیم اتنی آزادی سے نہیں کھیلنے دے گی جتنا وہ ارجنٹائن کیخلاف کھیلے تھے۔ یوروگوئین کوچ آسکر تبریز نے کہاکہ اگر فرانس کو اپنے قدم جمانے کا موقع دیدیاتو پھر اس پر قابو پانا بہت ہی مشکل ہے۔ ادھر فرنچ کوچ ڈیڈائر ڈیسچیمپس بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ انھیں کوارٹر فائنل میں یکسر مختلف قسم کے کھیل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دوسرے مقابلے میں بیلجیئم کے کوچ روبرٹو مارٹینز اس بات کا عندیہ دے چکے کہ انھوں نے ایسا پلان تیار کرلیا جو برازیل کی پارٹی کو اجاڑ سکتا ہے، مگر خود ان کی ’گولڈن جنریشن‘ کے طور پر جانی جانے والی ٹیم کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ دنیا میں جگمگانے کیلیے ان کے پاس یہ آخری موقع ہے،ان کے پاس ایڈن ہیزار، کیون ڈے برین اور رومیلو لوکاکو جیسے انتہائی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، مگر 15 جولائی کو ماسکو میں شیڈول فائنل تک سفر جاری رکھنے کیلیے عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود بیلجیئم کی ٹیم کو کچھ خاص کردکھانا ہوگا۔اسی طرح برازیل کا انحصار ایک بار پھر اپنے اہم ہتھیار نیمار پر ہی ہوگا جنھوں نے لاسٹ 16 میچ میں بھی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اسی طرح سینٹربیک جوڑی جوآو¿ میرانڈا اور تھیاگو سلوا بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے بے چین ہیں، پانچ مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن سائیڈ کا فی الحال ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا

      "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ

      بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.