Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’جواں ہے محبت‘ کے بعد ایشوریا رائے کا ’ہلکا ہلکا سرور

    By Daily Khabrainجولائی 15, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ کی 44 سالہ اداکارہ ایشوریا رائے کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘فنے خان’ کو یوں تو آئندہ ماہ اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔تاہم فلم کے ٹریلر اور گانوں نے ابھی سے ہی دھوم مچادی ہے۔فلم کے جاری کیے گانوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں 44 سالہ اداکارہ کو پہلی بار کافی وقت کے بعد جدید طرز کی موسیقی پر ہولی وڈ اسٹائل میں ڈانس کرتے ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔‘فنے خان’ کے ‘جواں ہے محبت’ گانے کو ریلیز کیے جانے کے 3 دن بعد اب فلم کا دوسرا گانا ‘ہلکا ہلکا سرور’ ہے ریلیز کردیا گیا۔پاکستان کے مایہ ناز گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے سے متاثر ہوکر نئے انداز میں بنائے گئے ‘ہلکا ہلکا سرور’ میں ایشوریا رائے اور راج کمار راو¿ کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے اور رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس گانے کو امت تریویدی نے کمپوز کیا ہے، جب کہ اس میں سنیدھی چوہان اور دیویا کمار نے مشترکہ طور پر آواز کا جادو جگاکر نصرت فتح علی خان کے انداز کو کاپی کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔اگرچہ ‘فنے خان’ کے اس گانے کو اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور اسے بھارت بھر میں سراہا جا رہا ہے، تاہم حقیقت میں یہ گانا استاد نصرت فتح علی خان کے اصل گانے کی انتہائی خراب نقل ہے۔اس سے قبل جاری کیا گیا ‘فنے خان’ کا گانا ‘جواں ہے محبت’ بھی ایک پرانے بھارتی گانے کا ریمکس تھا۔‘جواں ہے محبت’ کو پہلی بار 1946 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ‘انمول گھڑی’ میں پیش کیا گیا تھا، تاہم وہ گانا ‘ہلکا ہلکا سرور ہے’ سے قدرے بہتر بنایا گیا تھا۔ان دونوں گانوں کے علاوہ بھی فلم میں ایشوریا رائے کی ڈانس اور جلووں پر فلمائے گئے مزید گانے بھی شامل ہیں۔ایشوریا رائے نے فلم میں شامل گانوں کے لیے ڈانس کے کرتب عالمی کوریوگرافر فرانک گیسٹر جونیئر سے سیکھے ہیں، جنہوں نے معروف امریکی گلوکارہ بیونسے، ریحانہ اور جونیفیر لوپیز جیسی گلوکاراو¿ں کو بھی ڈانس سکھائی۔فلم میں انہوں نے ایک پاپ گلوکارہ کا کردار ادا کیا ہے، جنہیں فلم میں ایک ناکام گلوکار والد کا کردار ادا کرنے والے انیل کپور اپنے دوست راج کمار راو¿ کے ساتھ مل کر اس لیے اغوا کرتے ہیں کہ وہ انیل کپور کی بیٹی کو گلوکاری سکھا سکیں، ساتھ ہی وہ فلم میں مختلف گانوں پر ہولی وڈ اسٹائل کی ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔فلم کی کہانی گلوکاروں کے علاوہ ایک والد کی جانب سے اپنی بیٹی کو معروف گلوکارہ بننے کے گرد گھومتی ہے۔پروڈیوسر راکیش اوم پرکاش مہرا اور انیل کپور کی اس فلم کی ہدایات اتل منجریکر نے دی ہیں۔یہ فلم بیلجیم کی 18 سال قبل یعنی 2000 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’ایوری باڈیز فیمس‘ کا آفیشل ریمیک ہے۔ ’فنے خان‘ کو رواں برس 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.