Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پریانکا چوپڑا فلم کی کمائی سے حصہ لینے والی پہلی اداکارہ؟

    By Daily Khabrainجولائی 15, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ میں گزشتہ چند سالوں سے فلموں کی بڑھتی ہوئی بزنس نے جہاں اداکاروں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، وہیں اب اداکار فلموں کی کمائی سے حصہ بھی لینے لگے ہیں۔بولی وڈ میں فلموں کی کمائی سے حصہ لینے کا رواج بھی خانز نے متعارف کرایا تھا اور اب تک صرف سلمان خان، شاہ رخ اور عامر خان سمیت اکشے کمار جیسے اداکار ہی اس نئے رواج سے فائدہ حاصل کر رہے تھے۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم‘سنجو’ کے حوالے سے بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس کی کمائی سے سنجے دت کو بھی حصہ ملے گا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ بولی وڈ پگی چوپس وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جو آنے والی فلم میں کام کرنے کے بدلے نہ صرف معاوضہ لیں گی، بلکہ اس کی کمائی سے بھی حصہ حاصل کریں گی۔جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ آنے والی فلم ‘اسکائی از پنک’ یعنی آسمان گلابی ہے میں اداکاری کرنے کے بدلے 35 سالہ پریانکا چوپڑا فلم کی کمائی سے بھی حصہ لیں گی۔ اگرچہ ابھی فلم کی ٹیم اور اداکارہ کے درمیان اس حوالے سے حتمی معاہدہ نہیں ہوا، تاہم اطلاعات ہیں کہ اداکارہ کو فلم کی کمائی سے بھی شیئر دیے جائیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کو کمائی سے کتنا حصہ دیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ انہیں فلم کی مجموعی کمائی کا 10 فیصد دیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ اس فلم میں ادکارہ ایک کم عمر لڑکی کی والدہ کا کردار ادا کریں گی اور ان کی بیٹی کا کردار اداکارہ زائرہ وسیم کرتی نظر آئیں گی۔شونالی بوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فرحان اختر بھی شامل ہوں گے، جو پریانکا چوپڑا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔اس فلم کی کہانی سچے واقعے اور چند سال قبل شائع ہونے والی بھارتی کتاب ’دی لٹل اپیفینیز‘ سے لی گئی ہے۔یہ کتاب بھارت کی موروثی بیماری میں مبتلا بچی عائشہ چوہدری نے اپنی زندگی اور مشکلات پر لکھی تھی اور یہ فلم بھی دراصل اسی لڑکی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے۔عائشہ چوہدری پیدائشی طور پر مدافعتی کمی اور نظام ہاضمہ کی موروثی بیماری میں مبتلا تھی، جس وجہ سے ان کے پھیپھڑوں میں کینسر سمیت دیگر اعضاءمیں بھی موروثی بیماریاں پیدا ہوگئیں تھیں۔پیدائشی طور پر موروثی بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود عائشہ چوہدری دنیا بھر کے دیگر افراد کو حوصلہ دلاتی رہیں اور انہوں نے بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی کئی پروگرامات میں شرکت کی۔زندگی کی مشکلات کا بہادری سے سامنا کرنے والی عائشہ چوہدری 3 سال قبل 2015 میں 18 سال کی عمر میں چل بسی۔عائشہ چوہدری نے اپنی کتاب میں خود کو زندگی میں پیش آنے والی مشکلات، ملنے والے حوصلے، اپنے جذبات اور کامیابی پر کتاب لکھی، جس نے مقبولیت حاصل کی اور اب اسی کتاب پر ‘اسکائی از پنک‘ فلم بنے گی۔فلم میں عائشہ چوہدری کا کردار زائرہ وسیم جب کہ ان کی والدہ کا کردار پریانکا چوپڑا اور والد کا کردار فرحان اختر ادا کریں گے۔اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ فلم میں والد کا کردار ابھیشک بچن کریں گے، تاہم اب خبر یہ ہے کہ فرحان اختر فلم میں عائشہ کے والد بنیں گے۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ پریانکا چوپڑا 35 برس کی عمر میں ایک 18 سالہ لڑکی کی والدہ جب کہ فرحان اختر والد کا کردار ادا کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.