Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جلد پٹرولیم لیوی ختم ‘ پٹرول سستا کرائیں گے: حافظ نعیم الرحمن
    • ڈیوٹی کی تبدیلی؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی 4 ساتھی اہلکاروں کو بھون ڈالا
    • سعودیہ کے 24 گھنٹوں میں حوثیوں پر 38 فضائی’ ڈرون حملے
    • سعودی عرب و امریکا میں یمن اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر اہم گفتگو
    • 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی گئی
    • بنیادی حقوق کی عدم فراہمی بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی جیل میں بھوک ہڑتال کا دعوی
    • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مزاکرات سلیب سسٹم ختم یکساں گیس ٹیرف نافز کرنے کا فیصلہ
    • اہلیہ کا 100 سال کی عمر میں انتقال مہاتیرمحمد تدفین پر رو پڑے’ ویڈیو وائرل
    • فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے: عظمیٰ بخاری
    • اڈیالہ جیل: عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کرادی گئی
    • اسلام آباد: چینی شہری کے قتل میں ملوث چینی باشندے کو سزائے موت کا حکم
    • ضمانتی مچلکے ضبط کرنے سے قبل ضامن کو شوکاز دینا لازم ہے ‘لاہور ہائیکورٹ
    • درآمدی سامان پر غیرقانونی ٹیکس چھوٹ ‘ قومی خزانے کو 5 ارب 40 کروڑ کا نقصان
    • موبائل فون چوری کا الزام: ہنگرین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کا استثنیٰ ختم کردیا
    • 30 ستمبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر جرمانے ہونگے
    • صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات’ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • ہراسگی قوانین کے تحت کاروائی کیلیئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری آئینی عدالت
    • مسلسل کمی پٹرول 1.49 اور ڈیزل 2.73 سستا
    • پاکستان آرمی میڈیکل ٹیم کی دماغ کی کامیاب سرجری، نوجوان کی جان بچا لی
    • مودی سرکار کی ہٹ دھرمی مسجد کی شہادت پر احتجاج کرنے والے درجنوں مسلمان گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب پاور منصوبوں میں 25ارب کی کرپشن، شہباز شریف آج نیب میں طلب

    By Daily Khabrainجولائی 16, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب توانائی منصوبوں میں مبینہ 25 ارب روپے کی مبینہ کرپشن پر (آج) نیب حکام کو جوابات داخل کرائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے شہباز شریف کو توانائی کے منصوبوں میں مبینہ 25 ارب روپے کی کرپشن پر طلب کر رکھاہے۔ شہباز شریف کے علاوہ دیگر ملزموں میں اعلیٰ افسر نجم شاہ‘ احد چیمہ‘ بدر منیر‘ محمد امجد‘ سید رضا علی زیدی وغیرہ شامل ہیں۔ نیب حکام کی طرف سے ان منصوبوں میں کی جانے والی تحقیقات میں کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب میں توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 9 کمپنیاں بنائی تھیں اور ان کمپنیوں پر کرپٹ افسران کو تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ شہباز شریف نے توانائی کمپنیوں میں پنجاب انرجی ھولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ‘ قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی‘ پنجاب تھرمل پاور کمپنی‘ قائد اعظم ہائیڈرل پاور کمپنی‘ پنجاب کول پاور کمپنی‘ پنجاب رنیو ایبل انرجی کمپنی‘ قائد اعظم ونڈ پاور کمپنی شامل ہیں ان کمپنیوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن پر شہباز شریف حکام کو جواب دیں گے۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے جرمن کمپنی کو کنسلٹنٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دے کر آٹھ کروڑ 27 لاکھ ادا کئے ۔ جرمن کمپنی 8/2 کا کنٹری صدر بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر بھی تھا جو قانون کے مطابق کنسلٹنسی کا ٹھیکہ نہیں لے سکتا تھا۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی قیمتی گاڑیاں وزارت انرجی کے حکام کو دی تھیں جبکہ افسران کو غیر قانونی طریقہ سے بونس کے نام پر 33 ملین ادا کئے۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ سیاسی ورکروں کو بھرتی کرکے 6 کروڑ 35 لاکھ ادا کئے جبکہ آئی ایل ایف کمپنی کو چار کروڑ مفت مین ادا کردیئے۔ شہباز شریف بھاری سود پر بینک آف پنجاب سے 12 ارب روپے کا قرضہ لیا اور دو ارب زائد سود ادا کردیا۔ شہباز شریف کے جرم کمپنی TBEA کو 53 کروڑ روپے غیر قانونی طریقہ سے ادا کئے جن کے ثبوت سامنے آگئے ہیں جکہ اسی کمپنی کو انجینئرنگ ڈیزائن کا ٹھیکہ قواعد کے برعکس دے کر دو ارب روپے مزید ادا کردیئے۔ فنانس منیجر پر ڈیڑھ کروڑ کی نوازش کی جبکہ پرانا فرنیچر خرید کر ڈیڑھ کروڑ کا نقصان کیا۔ قائد اعظم سولر پاور کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ مفت میں ادا کردیئے جبکہ قائد اعم سولر پاور منصوبہ کا ٹیرف مقرر غلط کرنے سے 40 کروڑ کا نقصان کیا سابقسی ای او کو گریجویٹی فنڈز کے نام پر 73 لاکھ غیر قانونی ادا کردیئے جبکہ فیصل آباد کارڈڈیلر سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں خرید لیں ۔ جرمن کمپنی TBEA کو انجینئرنگ EPC کا ٹھیکہ دے کر 21 ارب روپے کی مالی بدعنوانی کے مرتکب قرار دیئے گئے ہیں جبکہ سولر پینل کی تنصیب کے نام پر 7 ارب 89 کروڑ روپے کی مالی بدعنوانی کی گئی ہے جبکہ جرمن کمپنی ٹی بی ای اے سے نقصانات کے 30 کروڑ بھی ریکور نہیں کئے گئے۔ نجی کمپنی سے بجلی بل کی مد میں 1 ارب 6 کروڑ کی مالی بدعنوانی کی گئی تھی جبکہ انجینئرنگ کام مین تکنیکی غلطی کرنے پر جرمن کمپنی سے 1 ارب 30 کروڑ وصول ہی نہیں کئے گئے تھے۔ منصوبہ کو بروقت نہ مکمل کرنے سے کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ سولر پاورمنصوبہ کی کنسلٹنسی کا دوبارہ ٹھیکہ انجینئرنگ سروس کمپنی کو 8 کروڑ 27 لاکھ کا دیا گیا جس سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان ہوا۔ نجی کمپنی کو انشورنس کے نام پر 13 کروڑ کا فائدہ دینے کا الزام ہے۔ جرمن کمپنی کو سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ارب 34 کروڑ کا فائدہ دینے کا الزام ہے جبکہ غیر ملکی انجینئرنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کے نام پر سات ارب 38 کروڑ لوٹنے کا الزام ہے جبکہ کمپنی سے نقصانات کی مد میں 17 کروڑ کی عدم وصولی کا بھی الزام ہے۔ ٹی پی ای اے کمپنی کی طرف سے مانیٹرنگ سسٹم کی عدم تنصیب سے دو کروڑ کا نقصان معاف کرنے کا الزام ہے جبکہ وکلاءکو غیر قانونی طریقہ سے 3 کروڑ 70 لاکھ اضافی دینے کا الام ہے منصوبہ کے افتتاح پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا الزام ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.