Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان سرمایہ کیلئے پر کشش شہباز شریف کی عالمی سرمایہ کاروں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
    • قابل قبول حل کیلئے مذکرات کے حامی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے عطا اللہ تارڑ
    • کے پی بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے9 دہشت گرد ہلاک کئی ٹھکانے تباہ گولہ بارود برآمد
    • سہیل آفریدی نا منظور فیصل کنڈی امیر مقام ضرورت پڑی تو بغاوت کروں گا سیہل آفریدی
    • عراق سے امریکی افواج دو دہائیوں بعد مکمل طور پر نکل گئیں
    • خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالات
    • روس میں کروز میزائل لے جانے والا فوجی بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 6 ہلاک
    • جلد پٹرولیم لیوی ختم ‘ پٹرول سستا کرائیں گے: حافظ نعیم الرحمن
    • ڈیوٹی کی تبدیلی؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی 4 ساتھی اہلکاروں کو بھون ڈالا
    • سعودیہ کے 24 گھنٹوں میں حوثیوں پر 38 فضائی’ ڈرون حملے
    • سعودی عرب و امریکا میں یمن اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر اہم گفتگو
    • 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی گئی
    • بنیادی حقوق کی عدم فراہمی بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی جیل میں بھوک ہڑتال کا دعوی
    • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مزاکرات سلیب سسٹم ختم یکساں گیس ٹیرف نافز کرنے کا فیصلہ
    • اہلیہ کا 100 سال کی عمر میں انتقال مہاتیرمحمد تدفین پر رو پڑے’ ویڈیو وائرل
    • فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے: عظمیٰ بخاری
    • اڈیالہ جیل: عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کرادی گئی
    • اسلام آباد: چینی شہری کے قتل میں ملوث چینی باشندے کو سزائے موت کا حکم
    • ضمانتی مچلکے ضبط کرنے سے قبل ضامن کو شوکاز دینا لازم ہے ‘لاہور ہائیکورٹ
    • درآمدی سامان پر غیرقانونی ٹیکس چھوٹ ‘ قومی خزانے کو 5 ارب 40 کروڑ کا نقصان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی عرب و امریکا میں یمن اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر اہم گفتگو

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے  واشنگٹن میں ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام پر بات چیت، ایران، غزہ، سوڈان اور یمن کی صورتِ حال سمیت آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری آمد و رفت کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ اور سعودی وزیرِ خارجہ کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یمن میں حوثی جنگجوں اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں کارروائیاں تیز کرنے کے ساتھ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سیاسی و سیکیورٹی صورتِ حال، یمن کے بحران اور اس کے حل کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری راستوں کی سلامتی اور آزادانہ آمد و رفت یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملنے واشنگٹن پہنچ گئے۔ملاقات سے قبل امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی مدد طلب کی تھی۔عرب میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے براہِ راست حملے کرنے سے انکار کیا ہے تاہم سعودی عرب کو انٹیلی جنس اور اہداف سے متعلق معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دوسری جانب مارکو روبیو نے لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام سے بھی ملاقات کی، نواف سلام نے امریکا سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کا جنوبی علاقوں سے مرحلہ وار انخلا اور لبنانی فوج کو وہاں تعینات کر کے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہے تاہم ابتدائی تعیناتی کے بعد عمل درآمد رک گیا ہے۔حزب اللہ ہتھیار چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے پہلے اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کر رہی ہے۔لبنانی وزیرِاعظم نے مکمل اسرائیلی انخلا، تمام ہتھیار ریاست کے کنٹرول میں لانے اور معاہدے پر عمل درآمد کے لیے واضح نظام الاوقات اور قابلِ اعتماد نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے متاثرین کی امداد، تعمیرِ نو، بے گھر افراد کی واپسی اور لبنانی فوج کے لیے مسلسل عالمی تعاون پر بھی زور دیا ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان سرمایہ کیلئے پر کشش شہباز شریف کی عالمی سرمایہ کاروں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

      قابل قبول حل کیلئے مذکرات کے حامی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے عطا اللہ تارڑ

      کے پی بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے9 دہشت گرد ہلاک کئی ٹھکانے تباہ گولہ بارود برآمد

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.