صنعا(نیوز ایجنسیاں)یمن حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے تین صوبوں میں 38فضائی اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہریباقی صفحہ 4بقیہ نمبر 7 ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمن کی سرکاری فوج نے دعوی کیا ہے کہ المخا میں جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک اور13 زخمی ہوگئے ہیں ۔یمنی خبر رساں ادارے سبا کے مطابق یحیی سریع نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ سعودی حملے تعز، صعدہ اور حجہ صوبوں میں کیے گئے۔ادارے کے مطابق یمن کے صعدہ گورنریٹ پر سعودی طیاروں نے منگل کو تین فضائی حملے کیے۔ ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ سعودی طیاروں نے سحار ضلع کو تین فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔یحیی سریع کے مطابق ان حملوں میں خمیس مشیط اور طائف کے اڈوں سے اڑنے والے ایف-15 اور ٹائفون طیاروں نے حصہ لیا، جبکہ نجران اور جیزان سے میزائل حملے کیے گئے۔انھوں نے بتایا کہ کشیدگی میں اضافے کے آغاز سے اب تک سعودی حملوں اور میزائل حملوں کی مجموعی تعداد 1123 ہو گئی ہے۔دوسری جانب یمن کی سرکاری فوج نے دعوی کیا ہے کہ حوثی ملیشیا پر حملوں میں 5 حوثی باغی ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں، سرکاری فوج نے تعز، مارب اور الحدیدہ پر ڈرون طیاروں سے بمباری کی۔یمنی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈرونز سے الجوف کے علاقے میں حوثیوں کی گاڑیوں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا۔گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف 756 حملے کیے گئے، حملوں کے نتیجے میں 2 ہزار 316 حوثی جنگجوں کو ہلاک یا زخمی کیا۔
حوثی ہلاک
بریکنگ نیوز
- قابل قبول حل کیلئے مذکرات کے حامی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے عطا اللہ تارڑ
- کے پی بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے9 دہشت گرد ہلاک کئی ٹھکانے تباہ گولہ بارود برآمد
- سہیل آفریدی نا منظور فیصل کنڈی امیر مقام ضرورت پڑی تو بغاوت کروں گا سیہل آفریدی
- عراق سے امریکی افواج دو دہائیوں بعد مکمل طور پر نکل گئیں
- خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالات
- روس میں کروز میزائل لے جانے والا فوجی بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 6 ہلاک
- جلد پٹرولیم لیوی ختم ‘ پٹرول سستا کرائیں گے: حافظ نعیم الرحمن
- ڈیوٹی کی تبدیلی؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی 4 ساتھی اہلکاروں کو بھون ڈالا
- سعودیہ کے 24 گھنٹوں میں حوثیوں پر 38 فضائی’ ڈرون حملے
- سعودی عرب و امریکا میں یمن اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر اہم گفتگو
- 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی گئی
- بنیادی حقوق کی عدم فراہمی بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی جیل میں بھوک ہڑتال کا دعوی
- وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مزاکرات سلیب سسٹم ختم یکساں گیس ٹیرف نافز کرنے کا فیصلہ
- اہلیہ کا 100 سال کی عمر میں انتقال مہاتیرمحمد تدفین پر رو پڑے’ ویڈیو وائرل
- فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے: عظمیٰ بخاری
- اڈیالہ جیل: عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کرادی گئی
- اسلام آباد: چینی شہری کے قتل میں ملوث چینی باشندے کو سزائے موت کا حکم
- ضمانتی مچلکے ضبط کرنے سے قبل ضامن کو شوکاز دینا لازم ہے ‘لاہور ہائیکورٹ
- درآمدی سامان پر غیرقانونی ٹیکس چھوٹ ‘ قومی خزانے کو 5 ارب 40 کروڑ کا نقصان
- موبائل فون چوری کا الزام: ہنگرین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کا استثنیٰ ختم کردیا
