لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ سیتی حسمہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی
میں سرکاری اعزاز کے ساتھ قومی مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیتی حسمہ کی نمازِ جنازہ ریاست سیلنگور کی مسجد الشریف میں ادا کی گئی جس میں ملائیشیا کی اہم سیاسی شخصیات، شاہی خاندان کے افراد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر مہاتیر محمد کی رہائش گاہ پر بھی تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا، جہاں سیاسی رہنماں اور شہریوں نے سابق وزیراعظم سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ان کا انتقال 28 ستمبر 2026 کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں ہوا۔ سرکاری طور پر موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم خاندان کا کہنا ہے کہ وہ انتقال سے ایک روز قبل اسپتال میں زیرِ علاج اور بظاہر خوش و خرم تھیں جس کے بعد اچانک طبیعت بگڑی۔مہاتیر محمد اور سیتی حسمہ کی شادی اگست 1956 میں ہوئی تھی اور دونوں کی رفاقت 70 برس پر محیط رہی۔
بریکنگ نیوز
- روس میں کروز میزائل لے جانے والا فوجی بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 6 ہلاک
- جلد پٹرولیم لیوی ختم ‘ پٹرول سستا کرائیں گے: حافظ نعیم الرحمن
- ڈیوٹی کی تبدیلی؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی 4 ساتھی اہلکاروں کو بھون ڈالا
- سعودیہ کے 24 گھنٹوں میں حوثیوں پر 38 فضائی’ ڈرون حملے
- سعودی عرب و امریکا میں یمن اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر اہم گفتگو
- 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی گئی
- بنیادی حقوق کی عدم فراہمی بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی جیل میں بھوک ہڑتال کا دعوی
- وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مزاکرات سلیب سسٹم ختم یکساں گیس ٹیرف نافز کرنے کا فیصلہ
- اہلیہ کا 100 سال کی عمر میں انتقال مہاتیرمحمد تدفین پر رو پڑے’ ویڈیو وائرل
- فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے: عظمیٰ بخاری
- اڈیالہ جیل: عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کرادی گئی
- اسلام آباد: چینی شہری کے قتل میں ملوث چینی باشندے کو سزائے موت کا حکم
- ضمانتی مچلکے ضبط کرنے سے قبل ضامن کو شوکاز دینا لازم ہے ‘لاہور ہائیکورٹ
- درآمدی سامان پر غیرقانونی ٹیکس چھوٹ ‘ قومی خزانے کو 5 ارب 40 کروڑ کا نقصان
- موبائل فون چوری کا الزام: ہنگرین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کا استثنیٰ ختم کردیا
- 30 ستمبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر جرمانے ہونگے
- صدر زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات’ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
- ہراسگی قوانین کے تحت کاروائی کیلیئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری آئینی عدالت
- مسلسل کمی پٹرول 1.49 اور ڈیزل 2.73 سستا
- پاکستان آرمی میڈیکل ٹیم کی دماغ کی کامیاب سرجری، نوجوان کی جان بچا لی
