لاہور( نیوز ایجنسیاں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے میاں امجد فرزند کو چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے دیگر نومنتخب ارکان کو بھی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ہے۔ اسی ایسوسی ایشن سے وابستہ نمایاں شخصیات نے ملکی فلم انڈسٹری کو کئی بڑی اور کامیاب فلمیں دی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے امید ظاہر کی کہ میاں امجد فرزند کی قیادت میں پاکستان کے پروڈیوسرز مزید اچھی، معیاری اور فیملی فلمیں بنائیں گے، جو ملکی فلم انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور اس کے فروغ کے لیے تاریخی عملی اقدامات کیے ہیں۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ایسوسی ایشن ملکی فلم انڈسٹری کی ترقی اور بحالی کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گی۔
عظمیٰ بخاری
