تازہ تر ین

ایشین ہاکی چمپئنزٹرافی کا شیڈول منظرعام پرآگیا

کوالالمپور(نیوزایجنسیاں)ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشن چیمپینزٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان20 اکتوبر کو جوڑ پڑے گا،ایشین چیمپینز ٹرافی18سے28 اکتوبر تک اومان میں کھیلی جائے گی۔میڈیاکے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشن چیمپینزٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ،ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی کا فائنل 28 اکتوبر کو ہوگا،گرین شرٹس 19اکتوبر کوکوریا، 24اکتوبرکوجاپان اور25اکتوبرکوملائیشیا سے مقابلہ کریگی جبکہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 20 اکتوبر کو ہوگا،ایونٹ میں پاکستان ، بھارت، ملائیشیا ، کوریا ، جاپان اور اومان کی ٹیمیں حصہ لیں گی،ایشین چیمپینز ٹرافی18سے28 اکتوبر تک اومان میں کھیلی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain