Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بینک آف پنجاب کی جانب سے اسلام آباد کے نووا کیئر ہسپتال کے لیے 17 ارب روپے کی فنانسنگ سہولت فراہم کرنے کی تقریب کے موقعپر شرکاء کا گروپ فوٹو
    • موبائل فون چھیننا ڈاکوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • جامعات کوجدت’ تحقیق ‘ ٹیکنالوجی کا فروغ یقینی بنانا ہوگا: احسن اقبال
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے شہر کو خوبصورت بنانے کے وژن کے تحت لاکھوں روپے مالیت سے تیار کی گئی ماڈل ریڑھیاں انتظامیہ کی غفلت کے باعث تاجروں میں تقسیم ہونے کی بجائے چیمبر لین روڈ پر کھڑی کھڑی ناکارہ ہو رہی ہیں۔
    • اسلام آباد:آئی ایم ایف کے مالیاتی امور کے ڈائریکٹر راڈریگو والڈس ٹیکس ریفارمز کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • میجر وجاہت وحید شہید کی نمازجنازہ ادا، لاہور میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
    • وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور کا دورہ منسوخ
    • بلوچستان میں قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل میرٹ اور دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے:طلال چودھری
    • ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے اسامہ مجید چیمہ کی فائل فوٹو جبکہ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التوا اور شکایات کی درخواستوں کا عکس۔
    • ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم جاریرہے گی: بلال اظہر کیانی
    • مولانا فضل الرحمان ماضی کے بیانات اور موجودہ موقف میں تضاد کی وضاحت کریں: دانیال چودھری
    • پشاور سکول سا نحے کی رپورٹ میں عمارت اور تعمیر سے متعلق چشم کشا انکشافات
    • پنجاب کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل
    • اسامہ مجید چیمہ نے رات گئے تک دوستوں کے ساتھ آفس میں محفلیں جمانا معمول بنا رکھا ہے
    • اسامہ مجید چیمہ سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کال کی گئی لیکن موقف نہیں دیا’دینا چاہیں تو ا ن کا موقف ادارہ من و عن شائع کریگا
    • سہیل آفریدی مذاکرات ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے، طارق فضل
    • بھارتی فوج کی غداری کا ایک اور ثبوت حساس معلومات کی منتقلی کے ہو شبا انکشافات
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون تیز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایشیا کپ میں حفیظ کی شرکت بہتر رویے سے مشروط

    By Daily Khabrainاگست 20, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    muhammad-hafeez
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حفیظ کی ٹیم میں سیلیکشن کو ان کے رویے سے مشروط کردیا گیا ہے۔ زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں پانچ صفر سے شکست دینےوالی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔اگر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس کر گئے تو انہیں ایک اور آل راونڈر محمد نواز کی جگہ پاکستان ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم 28اگست سے چار دن کے لیے ایبٹ آباد جائے گی جہاں پہاڑی علاقے میں فٹنس کی بہتری کے لیے کیمپ لگایا جائے گا۔تین ستمبر سے لاہور میں دس روزہ باضابطہ فٹنس کیمپ لگایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی 16 رکنی ٹیم تھی جس میں سے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایشیا کپ کی ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے گا جبکہ عماد وسیم کو شامل کرکے 15 کھلاڑیوں کو ایشیا کپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔عماد وسیم کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا اگر وہ فٹ قرار دے دیئے گئے تو انہیں محمد نواز کی جگہ شامل کیا جائے گا۔ فاسٹ بولر رومان رئیس کی انجری شدید نوعیت کی ہےانہیں ابھی تک پاکستان ٹیم میں آنے میں وقت درکار ہے۔البتہ سب سے بڑا مسئلہ محمد حفیظ کا رویہ ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق حفیظ کے ساتھ میٹنگ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ میڈیا کو خبریں دینے کے بجائے کھیل پر توجہ مرکوز کریں۔پی سی بی بھی ان کے رویے سے دلبرداشتہ ہے۔ محمد حفیظ کو کہا جائے گا وہ ٹیم کا حصہ ہیں اور سوشل میڈیا اور میڈیا میں جاکر سلیکشن کمیٹی اور بورڈ کو متنازع بنانے سے گریز کریں۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کی اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں تنزلی کردی گئی تھی جس پر انہیں شدید تحفظات تھے۔جواب میں محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہمیشہ عزت اور جذبے کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلا ہوں، کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا، عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں، ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں چاہے سی کیٹیگری میں ہوں یا ڈی میں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ون ڈے ٹرائی سیسریز کی رونمائی تینوں کپتاننوں کا فوٹو شوٹ

      محمد عباس کی کمٹیٹر کی گاڑی کے تائر میں ہوا بھرواتےویڈیو وائرل

      پاکستان کے طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.