ممبئی (شوبزڈیسک) اکثر اپنے ٹویٹر پیغاموں اور متنازعہ گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کا اپنے بیٹے رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رنبیر جس سے چاہے شادی کرے، یہ اس کی زندگی ہے۔ایک انٹرویو میں رشی کپور کا کہنا تھا کہ انہیں رنبیر اور عالیہ کی شادی پر اعتراض نہیں، یہ رنبیر کی زندگی ہے وہ جس سے چاہے شادی کرسکتا ہے۔انٹرویو کے دوران رشی کپور نے عالیہ بھٹ کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا میں، میری بیوی نیتو اور رنبیر ہم تینوں عالیہ کو بہت پسند کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے پر اپنی مرضی نہیں چلانا چاہتا۔