Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرینہ کپور کے حوالے سے نئی کتاب میں اہم انکشافات

    By Daily Khabrainاکتوبر 1, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ بیبو کرینہ کپور یوں تو ان دنوں اپنی فلمیں بنانے میں مصروف ہیں، تاہم گزشتہ ماہ 5 ستمبر کو شائع ہونے والے ایک بھارتی کتاب میں ان کی زندگی سے متعلق اہم انکشافات سے ایک بار پھر وہ خبروں میں ہیں۔اگرچہ کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی سے پہلے یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ اداکار شاہد کپور سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم ایسا نہیں ہوا۔سیف علی خان سے 2012 میں شادی کرنے سے پہلے کرینہ کپور کے تعلقات دیگر اور فلمی ہیروز کے ساتھ بتائے گئے۔لیکن ان تمام افواہوں نے 2012 میں اس وقت دم توڑا جب بیبو نے چھوٹے خان سیف علی خان سے شادی کرلی۔لیکن ایک بار پھر کرینہ کپور کی نجی زندگی اور مختلف افراد سے ماضی میں رہنے والے تعلقات سامنے ا?نے کے بعد بھارتی میڈیا میں طرح طرح کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔نشریاتی ادارے ‘کیچ نیوز’ کے مطابق حال ہی میں بھارتی مسلمان صحافی اور لکھاری رشد قدوائی کی شائع ہونے والی کتاب ‘نیتا ابھینیتا’ میں نہ صرف کرینہ کپور بلکہ بولی وڈ کے متعدد اداکاروں کی ملکی سیاست میں اہمیت اور دلچسپی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔لیکن ان تمام انکشافات سے سب سے زیادہ دلچسپ کرینہ کپور کی زندگی کا ایک راز ہے، جس متعلق وہ پہلے بھی وضاحت کر چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق رشید قدوائی نے اپنی کتاب ‘نیتا ابھینیتا’ میں 2002 میں خاتون صحافی سمی اگروال کے ٹی وی چیٹ شو ‘رینڈیزیوس ود سمی اگروال’ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کرینہ کپور 16 سال قبل کسی اداکار نہیں بلکہ ایک سیاستدان پر فدا تھیں۔رپورٹ کے مطابق کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ کپور نے سمی اگروال کو انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ وہ راہول گاندھی سے ملنا چاہتی ہیں، کیوں کہ وہ انہیں مزید جاننا چاہتی ہیں۔ساتھ ہی کرینہ کپور نے خواہش ظاہر کی کہ وہ راہول گاندھی کو بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر بھی دیکھنا چاہتی ہیں۔انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے راہول گاندھی سے ملاقاتیں کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔اس کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2002 میں جب کرینہ کپور کا ابتدائی کیریئر تھا، تب راہول گاندھی ان کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھتے تھے۔رشید قدوائی کی اسی کتاب میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، ا?نجہانی ونود کھنہ، شتروگن سنہا اور ہیما مالنی جیسے فنکاروں کی سیاست میں دلچسپی اور اہمیت کے حوالے سے بھی کئی باتیں کی گئی ہیں۔اگرچہ کرینہ کپور نے 16 سال دیے گئے اس انٹرویو کے حوالے سے 2009 میں اس وقت ہی وضاحت کردی تھی جب ان کے اور سیف علی خان کے درمیان تعلقات استوار ہونا شروع ہوئے تھے۔ٹائمز آف انڈیا کی 2009 کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے راہول گاندھی سے ‘ڈیٹ’ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ان کی اور راہول کی کاسٹ بولی وڈ اور سیاست میں مشہور ہے، اس لیے ان دونوں کو مل کر ایک دوسرے کے حوالے سے مزید جاننا چاہیے۔تاہم سیف علی خان سے تعلقات سے قبل ہی کرینہ کپور کا نام ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ بھی جوڑا گیا اور انہوں نے ان سے تعلقات کے حوالے سے بھی وضاحت کی تھی۔کرینہ کپور نے کہا تھا کہ وہ ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ کس طرح اور کیوں تعلقات رکھیں گی؟بعد ازاں کرینہ کپور کا نام فردین خان سے بھی جوڑا گیا اور چہ مگوئیاں کی گئیں کہ سیف علی خان سے قبل وہ ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔تاہم کرینہ کپور نے 2012 میں تمام چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے سیف علی خان سے شادی کی اور کہا کہ اگرچہ وہ ان سے عمر میں 10 سال بڑے ہیں، تاہم ان کے اور چھوٹے خان کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.