لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے اسی سلسلے میں فاسٹ فیورئس فرنچائز کی نویں کڑی فاسٹ9 کی عکسبندی کا بھی آغاز کر دیا گیا ۔2018 سال سے مداحوں کی ہر دلعزیز فرنچائز کی اگلی فلم 10اپریل 2020کو سنیما گھروں کی زینت بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاہم فلم کا پلاٹ منظرِ عام پر نہیں لایا گیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نویں فلم کی ہدایتکاری کے فرائض جسٹن لِن نبھائیں گے تاہم فلم کی کاسٹ میں وِن ڈیزل، لوکس بلیک اور ٹریس گبسن فائنل ہو چکے ہیں۔
تاہم حال ہی میں معروف ریسلر جان سینا نے بھی فاسٹ ایند فیوئس نائن کی کاسٹ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔فلم یونیورسل پکچرز کے تحت10اپریل2020 کو ریلیز کی جائے گی

