کراچی (شوبزڈیسک) پاکستانی فلم چلے تھے ساتھ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی مشہور اداکارہ اور ماڈل منشا پاشا جلد ہی پاکستان کے صنعتی حب کراچی پر بننے والی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے جرائم، رومانس اور پر اسراریت پر بننے والی یہ فلم منشا پاشا کی دوسری فلم ہوگی،اور اس فلم کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔منشا پاشا نے اس اس سے قبل کئی مشہور ڈراموں اور شوز میں حصہ لیا ۔ دبئی میں مشہور چینی کمپنی نے اپنے نئے موبائل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس پر وقار تقریب میں پاکستانی سٹارز مہوش حیات ، عاصم اظہر اور منشا پاشا سمیت دیگر ستاروں نے بھی شریک ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔یادرہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میںطویل عرصے بعد فلمیں بننے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔
