Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”تم اکیلے ہی عزرائیل نہیں “

    By Daily Khabrainاکتوبر 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کاظم خان ….خاص مضمون
    نحیف بدن، بنجریلی آنکھیں، متزلزل سوچ، غلامی کی قید سے لڑتا ہوا ضمیر، محرم کو بزور بندوق مجرم لکھنے والی رعشہ زدہ انگلیاں اور حرکت سے عاری پاو¿ں۔ آج کل صورت حالات بیچ کر رزق ”مانگنے“ والے صحافیوں کی یہ عملی داستاں ہے۔
    عملی طور پر تو کب کا ختم ہوا یہ لفظ ”آزادی صحافت“ اب اردو لغت سے بھی عنقریب محو ہونے کو ہے۔ چاروں طرف گھپ اندھیرا۔ کچھ سجھائی نہیں دے رہا اس مملکت خداداد میں جو کہ ایک نیوکلیائی طاقت کا تمغہ سجائے دشمنوں کو للکارنے میں مصروف ہے۔
    چند برس قبل اللہ جانے صبح کے چار بجے پھیلے اجالے کو کاذب کہتے ہیں یا صادق مگر ایک جانی پہچانی آواز نے کسی غیر جانے نمبر سے ہیلو کہا۔ لہجے میں برسوں کی تھکاوٹ، بولتا ہوا ہر لفظ ایک مانوس سے خوف میں جکڑا ہوا، آواز زبان کا ساتھ دینے سے قاصر اور فقرہ یہ تھا، ”مجھ سے میرا موبائل فون چھین لیا گیا ہے۔ شاید میں صبح کے بھر پور اجالے سے قبل زندگی کی بازی ہار جاو¿ں۔“ سر اور آنکھوں پہ گہرے زخم۔ بدن کا ہر عضو درد سے لپٹا ہوا۔ تمہارا جرم؟ میں نے تشویش زدہ لہجے میں پوچھا۔ جواب تھا، ”سب سے طاقتور کے خلاف لکھنے کی سزا۔“ رابطہ منقطع ہوا اور مجھے یقین ہو چلا کہ شاید ”زمینی عزرائیل“ پہلی اور آخری بار اس پر رحم کھا کر اسے چھوڑ چلا۔
    پھر چند برس قبل! اب کی بار مسئلہ بولنے والے کے ساتھ ہوا۔ کہہ بیٹھا سزا سے قبل الزام لگانے والے کے الزامات کو بغور دیکھ لینا چاہئے۔ خاکم بدھن کہیں ذاتی و مالی فائدہ ہی پوشیدہ نا ہو؟ ایک بہت بڑے انتظامی عہدے پر فائز، ہنستا کھیلتا زندگی سے بھر پور، بات سچ کہی، کہنے کی عادت جو تھی کہیں ٹھہرا صحافت سے تعلق۔ مگر بھول بیٹھا کہ آزادی اظہار سلب ہوئے مدتیں گزر چکی ہیں۔ طوفان چاروں سمت اس کے گرد ہالہ بننے لگا۔ خوب شور و غوغا ہوا اور پھر اس کا سامنا ”ایک شرعی عزرائیل“ سے ہوگیا۔ اب کی بار معافی کی گنجائش ختم۔ شریعت کا پیروکار عزرائیل اسے لے چلتا بنا۔
    برسوں کی طوالت محدود ہوتے ہوتے مہینوں تک آ پہنچی۔ اب کی بار صحافی حضرات کا سامنا اپنے ہی پیشے میں موجود ”عزرائیلوں“ سے تھا۔ وہ دھما چوکڑی کہ الحفیظ الامان۔ صحافت کی ابجد سے میلوں دور کچھ بہروپئے ہمہ وقت اسکرین کی زینت بنے۔ انتخابات سے قبل اپنے آقاو¿ں کی مدد سے ایجنڈے کو حتمی شکل دیتے۔ اپنے اپنے ’سیاسی و معاشی زمینی پرور دگاروں‘ کی خوشامد میں زمین اور آسمان کے وہ قلابے ملاتے کہ خلائی آنکھیں انہیں گھورتی بھی رہتیں اور مسکراتی بھی۔ عام قارئین و ناظرین ان ’جادوگروں‘ کے سحر میں جکڑے رہتے۔ سچ لکھنے والوں کی تحریریں اور سچ بولنے والوں کی زبانیں ان کے اداروں کے ”مالکان عزرائیلوں“ نے خاموش کروا دیں۔ صحافت نامی طوائف لگی پیسے والے تماش بینوں کے گرد چکر لگانے۔
    پرُامن انتخابات ہوئے۔ جیت انہی کا مقدر بنی، جنہیں ’زمینی خداو¿ں‘ کی آشیرباد حاصل تھی(میرے نزدیک عوام ہی کو زمینی خدا سمجھا جاتا ہے وہ جسے چاہیں عزت دیں اور جسے چاہے ذلت)۔ تبدیلی دندناتی دروازوں تک آگئی۔ لوگوں کے باقاعدہ جائز منتخب نمائندے ایوان میں موجود نشستوں پر براجمان ہو گئے۔
    ہر ذی روح خوش اور سب سے زیادہ صحافت، ”گھٹن زدہ صحافت“ اور اس سے منسلک ”صحافی“ خوشیوں کے شادیانے بجاتے رہے۔ انہیں یقین تھا کہ ان کی تحریروں اور آواز نے لوگوں کی روح تک کو بدل ڈالا ہے۔ سوچ مثبت دھاروں کے ساتھ ساتھ چلنا شروع ہو گئی، قلم آزاد ، زبان آزاد۔
    مگر اب کی بار اجل کے داعی عزرائیل نے ایک نیا روپ دھار لیا۔ ’زمینی عزرائیل‘ کو لوگ لاکھ پردوں میں پہچان لیتے تھے۔ ’با شرع عزرائیل‘ اپنی پوری آب و تاب سے دمک رہا تھا۔ ’آقا عزرائیل‘ زبانوں اور تحریروں پر قادر مطلق تھا مگر اس ’نئے عزرائیل‘ نے وہ کیا جو نا کبھی سوچا نا سنا۔
    اسے زمینی خداو¿ں کی مدد کا بھر پور بلکہ کامل یقین تھا۔ آسمان سے ذرا ادھر خلائی مدد بھی اپنی تمام توانائیوں سمیت ہم رکاب تھی۔ اب کی بار پینترا بدلا گیا۔ آزادی صحافت کو اس کی اوقات دکھانے کے واسطے پانچ ارب کے اشتہارات کو بنیاد بنایا گیا۔ عقل سے مزین اصحاب کو یقین تھا کہ روٹی کی بھوک میں الجھائے گئے تو پھر کوئی اور آزادی کہاں یاد رہے گی؟
    وفاقی وزیر اطلاعات مدیروں کے سب سے افضل فورم سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کے دوران خوب برسے۔ چند ڈمی اخبارات کو چھتیس کروڑ کی ادائیگی بھی زیر بحث آئی۔ پھر گویا ہوئے پریس کونسل اور پیمرا نامی دو اداروں کو علیحدہ شناختوں کا جواز کیا؟ اور ہاں چلتے چلتے ٹھہر کے واشگاف الفاظ میں کہا، ”ہم اشتہارات کا تناسب ہر گز وہ نہ رکھیں گے، جو پہلے تھا۔“ ہم ضمیر کے مقید لگے دل میں تالیاں بجانے۔ مالکان عزرائیلوں پر پہلی دفعہ قیامت ٹوٹی۔ لوگوں کی چھانٹیاں ہوئیں۔ قلم اور تحریر کی آزادی کی حرمت کے دعویدار لگے بھوکوں مرنے۔ جب زر مالکان سے دور ہوا تو دو کوڑی کی صحافت اور صحافی کس کھیت کی مولی؟
    بات یہیں تھمی نہیں ’شرعی عزرائیل کے پیروکار با شریعت وزیر اطلاعات‘ پنجاب تو مدیروں کی محفل میں ایسے گرجے جیسے سامنے بیٹھے لکھاری نہیں بھیڑ بکریاں ہیں۔ واضح کیا، جو اس ملک کے اداروں کے خلاف لکھے گا اس کا ناطقہ بند۔ وہ ہم سے میرٹ یا بغیر میرٹ کی کسی چیز کی توقع نہ رکھے۔ ہماری پالیسی سے اختلاف اگر معاشی قتل کے زمرے میں آتا ہے تو میری جانے بلا۔ شریعت کے پیروکار ’سیاسی عزرائیل‘ اپنا بے داغ دامن جھاڑ کے چلتے بنے۔
    صحافت پابند سلاسل، سوچنے کی صلاحیتیں بھوک سے نمٹنے کی ترکیبیں کرنے لگیں، احتجاج شروع ہو چکا مگر نیرو امن کی بانسری بجا رہا ہے۔
    خدائے عزوجل کے عزرائیل یاد رکھنا ”تم اکیلے ہی عزرائیل نہیں“۔ ہمیں ہر گزرتے دن نحیف اجسام سے روحوں کو کھینچنے والے، بنجریلی آنکھوں سے نور کو اور دور لے جانے والے، سوچ کو یقین کی حد تک بے یقین کرنے والے، غلامی کی قید سے لڑتے ضمیر کے گرد آہنی سلاخوں کا دائرہ بنانے والے، مجرم کو مجرم نا کہنے پہ مجبور کرنے والے کئی عزرائیلوں سے مقابلہ ہے۔ تم ایک دفعہ لاش بناتے ہو مگر یہ ہمیں ہر روز لاش بنانے پہ تلے ہوئے ہیں۔ یقین مانو ” تم اکیلے ہی عزرائیل نہیں“۔
    (یہ کالمDWاردو کیلئے لکھا گیا)
    ٭….٭….٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      تازہ ترین

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.