ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کا شہر بھونیشور آج سے 16 ٹیموں کے ہاکی ورلڈ کپ کے 14ویں ایڈیشن کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز یعنی 28 نومبر کو دو میچ کھیلے جائیں گے، جہاں گروپ ‘سی’ میں میزبان بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقا جبکہ بیلجیئم کا مقابلہ کینیڈا کی ٹیم سے ہوگا۔ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔بھونیشور کے کالینگا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 14ویں ہاکی ورلڈ کپ میں شریک 16 ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر گروپ کی سر فہرست ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل کھیلنے کی اہل ہوگی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیمیں دوسرے راو¿نڈ میں مد مقابل ہوں گی۔ہاکی ورلڈ کپ گروپ ‘اے’ ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، اسپین اور فرانس کی ٹیموں پر مشتمل ہے.گروپ ‘بی’ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، آئر لینڈ اور چین کی ٹیمیں ہیں۔گروپ ‘سی’ میں میزبان بھارت، بیلجیئم، جنوبی افریقا اور کینیڈا شامل ہیں۔جبکہ گروپ ‘ڈی’ میں پاکستان، جرمنی، ہالینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کے گروپ ‘ڈی’ میں جرمنی، ہالینڈ اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی،5 دسمبر کو گرین شرٹس ملائیشیا کے مد مقابل ہوگی، جبکہ 9 دسمبر کو پاکستان اپنا آخری گروپ میچ ہالینڈ سے کھیلے گا۔رضوان سینئیر کی قیادت میں کھیلنے والے 18 رکنی اسکواڈ میں عماد شکیل بٹ (نائب کپتان)، عمران بٹ، مظہر عباس (گول کیپر)، محمد عرفان سینئر، علیم بلال، مدثر علی، توثیق ارشد، تصور عباس، راشد محمود، ایاز احمد، محمد عرفان جونئیر، علی شاہ، فیصل قادر، ابو بکر محمود، عمر بھٹہ، محمد عتیق ارشد اور محمد زبیر شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
- اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
- نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
- سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
- ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
- کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
- مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
- اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
- چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
- صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
- 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
- چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
- کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
- وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
- کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
- راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
- پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
- 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
