Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • پاکستان میں اب بھارت، بنگلہ دیش، چین اور سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے
    • ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے سیالکوٹ میں تیار کردہ آفیشل میچ بال کو سراہا
    • حکومت کی کفایت شعاری پالیسی ختم، جمعہ کی تعطیل بھی ختم
    • ٹیکساس :ماں باپ اوردادی کا قاتل ،19 سالہ گورو چوپڑا گرفتار
    • ٹیکساس ۔ ماں باپ اوردادی کا قاتل 19 سالہ گورو چوپڑا گرفتار
    • بابر اعظم کرکٹ ایکوئپمنت استمال کرنے والے ایشیا کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
    • وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ ا-ایران معاہدے پر بات چیت کے لیے تہران روانہ
    • جنگ بندی کے دعوؤں کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ–ایران مذاکرات دوبارہ شروع، لبنان جنگ بندی کے بعد امیدیں بحال
    • ترکی ٹیم دوسرا میچ بھی ہار گئ فیفا ورلڈ کپ سے باہر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اس خوبصورت مقام پر رہائش اختیار کرنے پر آپ لکھ پتی بن جائیں گے

    By Daily Khabrainجنوری 29, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اٹلی( ویب ڈیسک ) گزشتہ دنوں اٹلی کے خودمختار علاقے سسلی کے ایک چھوٹے سے قصبے میں گھروں کو محض ایک یورو (160 پاکستانی روپے کے قریب) میں فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر اسی ملک کے ایک اور مقام میں اس سے بھی بہتر آفر سامنے آگئی ہے۔

    شمالی اٹلی میں کوہ الپس کے دامن میں واقع قصبے لوکانا نے درحقیقت وہاں لوگوں کو بسانے کے لیے وہاں آنے پر 9 ہزار یورو (لگ بھگ 15 لاکھ روپے) دینے کی پیشکش کردی ہے۔

    جی ہاں اگر آپ بیرون ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں تو اٹلی کے اس مضافاتی علاقے میں منتقل ہونے پر آپ کو خرچہ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ آپ کو اس کا معاوضہ دیا جائے گا۔

    اٹلی کے اکثر مقامات پر ہزاروں گھر خالی پڑے ہیں جو بہت بڑا مسئلہ ہے جس کا حل اکثر مختلف قسم کی پرکشش آفرز کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔

    لوکانا کی انتظامیہ کو بھی توقع ہے کہ مالی انعام نئے رہائشیوں کو وہاں آنے پر مجبور کرنے کے لیے کافی ہوگا اور خالی ہوجانے والے مکانات، دکانیں اور ریسٹورنٹس پھر آباد ہوسکیں گے۔

    اس قصبے کے میئر گیونی برونو نے سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 1900 کی دہائی میں ہماری آبادی 7 ہزار تھی جو اب بمشکل ڈیڑھ ہزار رہ گئی ہے کیونکہ لوگ روزگار کے لیے دیگر علاقوں میں منتقل ہوگئے، طالبعلم نہ ہونے پر اسکولوں کی بندش کا خطرہ ہے اور میں ایسا نہیں ہونے دوں گا?۔

    اس طرح کی دلچسپ آفرز کے ساتھ کچھ شرائط بھی ہوتی ہیں اور لوکانا میں آپ کو اپنے پلے سے مزید خرچے کی ضرورت نہیں مگر اپنے ساتھ ایک بچے کو ضرور لے جانا ہوگا جبکہ تنخواہ کم از کم 6 ہزار یورو ہونی چاہئے۔

    پھر آپ کو وہاں مستقل قیام کرنا ہوگا اور 3 سال بعد یہ 15 لاکھ روپے آپ کو ادا کردیئے جائیں گے۔

    اس قصبے میں بچوں کی پیدائش کے مقابلے میں مرنے والوں کی شرح زیادہ ہے، پہلے معاوضے کی پیشکش محض اطالوی شہریوں تک محدود تھی مگر اب اسے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق ہم نوجوانوں اور پروفیشنل افراد کی توجہ چاہتے ہیں جو گھر بیٹھے کام کرسکیں یا نئے روزگار کے لیے یہاں کام شروع کرسکیں۔

    یہاں درجنوں دکانیں، ریسٹورنٹس اور بوتیکس موجود ہیں جو ایسے افراد کے منتظر ہیں جو انہیں چلاسکیں۔

    یہ پہاڑی قصبہ اسکائنک، کلائمبنگ، بائیکنگ اور صاف شفاف ہوا کے لیے بہترین مقام ہے۔

    دوسری جانب سوئٹزر لینڈ کی سرحد کے قریب واقع ایک اور اطالوی قصبے Borgomezzavalle میں نہ صرف گھر ایک یورو میں فروخت کیا جارہا ہے بلکہ وہاں بسنے والوں کو ایک ہزار یورو معاوضہ جبکہ کاروبار شروع کرنے والوں کو 2 ہزار یورو دیئے جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      طیاروں میں ٹیک آف اور لینڈنگ سے قبل کیبن لائٹس کیوں مدھم کی جاتی ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.