Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کے مفت اعلیٰ طبی انتظامات

    By Daily Khabrainاگست 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض(ویب ڈیسک) دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمین حج فرض کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور وہ ’لبیک الٰھم لبیک‘ کا ورد کرکے منی کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔حج کے موقع پردنیا کے مختلف ممالک سے ہرعمر، نسل، رنگ اور صنف کے لاکھوں عازمین کی آمد سے جہاں سعودی عرب میں اعلیٰ سطح کے انتطامات کیے جاتے ہیں، وہیں کوشش کی جاتی ہے کہ اس اہم ترین موقع پر لوگوں کو صحت کی بھی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔اس برس سعودی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لیتے ہوئے پہلی بار جہاں جدید ترین ٹیکنالوجی کی طبی سہولیات متعارف کرائی ہیں، وہیں حکومت رواں برس ہر طرح کا علاج اور دوائیاں بھی مفت فراہم کر رہی ہے۔سعودی حکومت نے رواں برس منیٰ کی 16 مختلف ہسپتالوں میں ایسے جدید روبوٹ رکھے ہیں جو کسی بھی ایمرجنسی کے وقت میں مریضوں کا بر وقت علاج کر سکیں گے۔العربیہ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کی مفت طبی سہولیات فراہم کرنے والی منیٰ کی 16 ہسپتالوں میں جدید فور جی ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹس کو تعینات کیا ہے جو ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج کریں گے۔یہ روبوٹس دارالحکومت ریاض اور جدہ کے ماہرین ڈاکٹرز سے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک ہوں گے اور ان کی ہدایات اور اشاروں کے مطابق ہی مریضوں کا علاج کریں گے۔یہ روبوٹ دل کے امراض سمیت کینسر جیسے امراض کے مریضوں کا بر وقت علاج کرنے سمیت ہر طرح کے مریضوں کو بر وقت طبی امداد دینے کے اہل ہیں۔علاوہ ازیں سعودی حکومت کی وزارت صحت نے پہلی بار عازمین حج کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو ایک ایسا آلہ دیا ہے جو گوگل ٹرانسلیٹ کی طرح دوسری زبانوں کو ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ آلہ ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرے گا اور اس آلے کی مدد سے ڈاکٹرز مختلف زبانیں بولنے والے عازمین سے ا?سانی سے رابطہ کر سکیں گے۔مختلف زبانیں بولنے والے مریضوں سے بات کے وقت ڈاکٹرز اس آلے کو سامنے رکھ کر بات کریں گے، تاکہ وہ مریضوں کے مسائل آسانی سے سمجھ سکیں۔یہی نہیں بلکہ رواں برس سعودی عرب کے محکمہ صحت نے عازمین حج کے لیے ہسپتالوں میں جہاں ہر طرح کے مفت علاج اور دوائیاں دینے کا بندوبست کیا ہے، وہیں حکومت نے اس بار ہسپتالوں کو جدید ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ کیا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی چند دن قبل خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے آنے والے ایک عازم کا دل کا آپریشن کیا گیا تھا۔ شام سے آنے والے دل کے مریض شخص کا تھری ڈی امیجنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیاب دل کا آپریشن کیا گیا تھا۔اسی طرح سعودی حکومت رواں برس مدینہ منورہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج دنیا بھر کے 30 مریضوں کو جدید سہولیات کے ساتھ فریضہ حج کی ادائگی کے لیے خدمات فراہم کر رہی ہے۔سعودی حکومت نے مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج مرد و خواتین مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منیٰ پہنچایا، جہاں سے انہیں جدید ایمبولینسز اور نرس کے ساتھ فریضے کی ادائگی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق حج کے حالیہ سیزن میں 3 اگست تک دنیا بھر سے آنے والے 2 لاکھ قریب عازمین حج کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔مفت طبی سہولیات حاصل کرنے والے 2 لاکھ عازمین حج میں 250 سے زائد عازمین ایسے تھے جن کا ا?پریشن کیا گیا تھا۔اسی عرصے کے دوران تین درجن سے زائد زچگیوں کے کیس بھی نمٹائے گئے۔سعودی وزارت صحت نے رواں برس 30 ہزار افراد پر مشتمل عملے کو عازمین حج کی طبی سہولیات اور خدمات کے لیے تعینات کیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق رواں حج سیزن میں 7 ہزار کے قریب خواتین ارکان کو بھی طبی عملے میں شامل کیا گیا ہے جب کہ 1200 کے قریب افراد ایمبولینس سروسز کو دیکھیں گے۔وزارت صحت نے منیٰ میں 16 ہسپتالوں سمیت ہنگامی طبی امدادی مرکز، کیمپ، موبائل کیمپ اور دیگر طرح کے عارضی طبی مراکز قائم کیے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا

    ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا

    تازہ ترین

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.