Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ضرورت مندوں میں مفت بانٹنے کے لیے جوتے جمع کرنے والا بچہ

    By Daily Khabrainاکتوبر 5, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کولوراڈو: (ویب ڈیسک) کائیلر نپر کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے ہے، ان کی عمر صرف 14 سال ہے اور وہ رضاکارانہ طور پر اچھی حالت والے جوتے جمع کرتے ہیں تاکہ انہیں غریب اور ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کرسکیں۔ البتہ، کائیلر کے اس مشن کی بھی ایک کہانی ہے۔2011ء میں جب وہ صرف 11 سال کے تھے اور چھٹی جماعت میں پڑھ رہے تھے تو ایک روز غلطی سے پھٹے ہوئے جوتے پہن کر اسکول چلے گئے۔ جوتے پھٹے ہونے کی وجہ سے وہ پنجوں کے بل چل رہے تھے جس پر اسکول کے کچھ بدمعاش لڑکوں نے انہیں گھیر لیا۔ پہلے تو خوب مذاق اڑایا اور اس کے بعد انہیں بری طرح سے مارا پیٹا۔ ان میں سے ایک لڑکے نے تو کائیلر پر تشدد کی انتہاء کردی اور نوکیلی پنسل سے ان کا کندھا اور سینہ چھلنی کردیئے جس کی وجہ سے کائل کے پھیپھڑے تک زخمی ہوگئے۔کائیلر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں بڑی مشکلوں سے ان کی جان بچائی گئی اور وہ تقریباً ایک ماہ تک اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔ اس واقعے کی وجہ سے وہ ناقابلِ برداشت اعصابی تناؤ کا شکار بھی ہوگئے جسے ’’پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ نفسیاتی کیفیت کسی شدید صدمے سے گزرنے والے افراد پر طاری ہوتی ہے جس سے نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔اگرچہ کائیلر پر تشدد کرنے والے لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا اور بعد ازاں عدالت نے انہیں سزا بھی سنا دی، لیکن اسکول کا نام سنتے ہی کائیلر پر خوف کی وجہ سے ہذیانی کیفیت طاری ہوجاتی۔یہ حالت دیکھ کر کائیلر کے والدین نے انہیں اسکول سے اٹھا لیا اور گھر پر ہی ان کی تعلیم کا بندوبست کردیا گیا۔ اسی دوران کائیلر نے پھٹے ہوئے جوتوں کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بننے والے یا کسی اور مشکل کا سامنا کرنے والے بچوں کے لیے صاف ستھرے اور مضبوط جوتے جمع کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے اس ارادے کو ’’کائیلرز کک‘‘ کا نام دیا۔گھر پر رہتے ہوئے انہوں نے جوتے بنانے اور فروخت کرنے والے مقامی اداروں سے رابطہ کیا اور ان سے ضرورت مندوں کےلیے جوتے فراہم کرنے کی درخواست کی۔ کچھ ہی دن بعد ان کے گھر میں عطیہ کیے ہوئے جوتوں کا ڈھیر لگنا شروع ہوگیا، اور کائیلر نے اپنے گھر کے باہر ایک پوسٹر پر مفت جوتوں کا اعلان لکھ کر دیوار پر چپکایا اور ساتھ ہی میز پر جوتے رکھ دیئے۔2017ء میں شروع ہونے والی یہ چھوٹی سی کاوش رفتہ رفتہ مقبول ہوتی گئی اور پھر وہ اپنی والدہ کے ساتھ نواحی بستی میں رہنے والے غریب بچوں کے لیے ہر مہینے میں ایک سے دو مرتبہ جوتے لے کر جانے لگے۔اس کے بعد مالی مسائل کی وجہ سے ان کے والدین لاس ویگاس چلے آئے۔ یہاں آکر انہوں نے کائیلرز کک کو نہ صرف بہتر طور پر منظم کیا بلکہ کچھ لوگوں نے انہیں ہزاروں ڈالر کا چندہ بھی دیا۔ اس طرح انہوں نے ’’کائیلرز کک‘‘ کو ایک باقاعدہ غیرسرکاری تنظیم میں تبدیل کردیا۔اب تک ان کی تنظیم 20 ہزار سے زائد ضرورت مند بچوں میں جوتوں کے نئے جوڑے تقسیم کرچکی ہے جبکہ درجنوں رضاکار ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ حال ہی میں انہیں اس نیک مقصد کےلیے 40 ہزار ڈالر کے عطیات بھی موصول ہوئے ہیں۔یہ واقعہ صرف عجیب و غریب نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی امید کی ایک کرن ہے جو وقتی مسائل اور پریشانیوں سے خوفزدہ ہو کر آگے بڑھنے کا ارادہ ہی ترک کر دیتے ہیں یا کچھ نہ کرنے میں اپنے حالات یا تلخ تجربات کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.