Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اے این ایف کی کاروئیاں نشہ آور گولیاں تیار کرنیوالے 2 نیٹ ورک بے نقاب
    • بارش برسی تو صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت انتظامیہ کی پول کھول دی
    • ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر کمرشل مارکیٹ میںآگاہی کیمپ لگایا گیا
    • نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
    • 21 سالہ خاتون اور ان کی 6 ماہ کی معصوم شیر خوار بچی کو نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے
    • تھانہ دھمیال کے علاقے میں موٹرسائیکل کی مرمت کی مزدوری مانگنا ایک غریب مکینک کو مبینہ طور پر مہنگا پڑ گیا
    • سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
    • کوہاٹ دھماکہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات
    • 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں اہم رابطہ
    • PKLI&RCمیں پہلی مرتبہ گردے اور دو جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل
    • تھانہ سٹی چکوال پولیس کی بڑی کاروائی،چور/نقب زن گینگ گرفتار
    • محمد سرفراز کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کے سلسلہ میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے
    • 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے راستے روکنے کے لیے کیل دار کنٹینرز پہنچا دیے گئے
    • فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی
    • کھوڑ تیل کی دنیا میں ایشیا کا جانا پہچانا قصبہ ہے:ملک امیرخان
    • چکری روڈ چہان ڈیم شکار کھیلتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 4 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس برآمد
    • پاکستان ہائی کمیشن لندن، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت یوتھ انگیج منٹ سیشن
    • بارشوں سے نقصانات، حکومتی عدم توجہی پر تشویش
    • معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں1 بچہ جاں بحق دوسرا نوجوان زخمی ہوگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’وہی خدا ہے‘ کے سحر میں بھارتی مدہوش

    By Daily Khabrainاکتوبر 15, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک)گزشتہ دو غیر مقبول سیزنز کے بعد کوک اسٹوڈیو کا بارویں سیزن کا آغاز عاطف اسلم کی سہر انگیز آواز میں حمد باری تعلیٰ ’وہی خدا ہے‘ سے کیا جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز نشر ہونے والی یہ حمد بھارت میں کئی روز تک سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر ٹاپ  ٹرینڈ کرتی دیکھی گئی ہے۔عاطف اسلم کے بھارتی مداح ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر ان کی اس خوبصورت آواز میں گائے گئی حمد کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔’وہی خدا ہے‘ نامی یہ حمد اس سے قبل کئی سال پہلے استاد نصرت فتح علی خان اور مظفر وارثی نے پڑھی تھی مگر آج کی نوجوان نسل کو اس خوبصورت کلام سے ہم آہنگ کرنے کے لئے روحیل حیات نے اپنی کمپوزیشن سے اس کو ایک نیا رنگ دے ڈالا ہے۔اس خبر کو فائل کئے جانے تک اس کلام کو اب تک یوٹیوب پر گیارہ ملین یعنی ایک کروڑ دس لاکھ لوگ سن چکے ہیں۔حمد نشر ہونے سے قبل عاطف اسلم نے اپنے اس نئے تجربے کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ یہ کلام اپنے بیٹے احد کے نام کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’ میرا بیٹا پانچ سال کا ہے جب وہ بڑا ہو کر اسے سنے گا تو یہ سوچ کر خوش ہو گا کہ اس کے باپ نے یہ حمد پڑھی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ جب بھی اپنے خالق کی بات آتی ہے تو اس کو سوچنے میں ہی ایک الگ مزہ محسوس ہوتا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس کلام کو دل اور عقیدت سے پڑھا ہے کیونکہ جو چیز دل سے پڑھی جاتی ہے وہ قبول ہوتی ہے اور جب وہ قبول ہو جائے تو آپ اس فہرست میں شامل ہو جاتے ہیں جنہیں وہ چاہتا ہے۔‘حمد کے آخر میں درود پاکﷺ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’جب بھی جہاں بھی اللہ کا نام آتا ہے وہیں اس کے محبوب کا نام لینا بھی لازم ہے‘۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز سے دنیا بھر کے خاص طور بھارت کے لوگ عاطف اسلم کے اس نئے کلام کی تعریف کر رہے ہیں۔یو ٹیوب پر بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے لکھا کہ ’میں بھارتی شہری ہوں مگر جب بھی عاطف اسلم کو سنتا ہوں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں کتنے اچھے گلوکار موجود ہیں۔‘ایک اور بھارتی صارف نے ٹوئٹر پر کلام کی تعریف میں لکھا کہ ’ خوبصورت میلوڈی، خوبصورت آواز ‘۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.