Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا: بلاول
    • کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟
    • شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پانی کے مسئلے پر پاک بھارت جنگ کا امکان ،اقوام متحدہ کردار ادا کرے ،سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر

    By Daily Khabrainمارچ 5, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر جنگ ہوسکتی ہے، پاکستان کو اپنی حیثیت کا دارومدار ٹیکسٹائل کی بجائے ٹیکنالوجی پر کرنا ہوگا کیونکہ دنیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا منافع بہت کم ہوتا جا رہا ہے، خطے کی بدلتی صورتحال کو عالمی حالات سے الگ نہیں رکھا جا سکا ہے، امریکہ چین اور روس کو اپنا بڑا مدمقابل سمجھتا ہے اور امریہ ہر قیمت ر دنیا کی واحد سپر پاور کی حیثیت اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں عالمی سٹریٹجک خطرات اور ردعمل پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی سفیر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے تجارتی مسائل اور اقوام متحدہ کے کردار پر بھی بات کرنے کی ضرورت ہے اور دنیا کو اس وقت تین اہم مسائل کا سامنا ہے، جس میں ماحولیاتی تبدیلیاں، ٹیکنالوجی سے متعلق اور ملکوں کے اندرونی مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور امریکی سفیر پاکستان کے کئی مسائل سے اپنے ملک کو آگاہ کرتا رہتا تھا اور میرے نزدیک پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر جنگ ہو سکتی ہے پاکستان کو اپنی حیثیت کا دارومدار ٹیکسٹائل کی بجائے ٹیکنالوجی پر کرنا ہوگا کیونکہ دنیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا منافع بہت کم ہوتا جا رہا ہے۔ کیمرون منٹر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو سافٹ ویئر اور آئی ٹی سے متعلق مہارت حاصل کرنا ہوگی ۔ اس موقع پر سمینار سے خطب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ انعام الحق نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی وبائیں عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں اورکرونا وائرس سے اب تک عالمی معیشت کی ترقی کی شرح میں 2 فیصد کمی ہو چکی ہے جبکہ طاقتور ممالک اپنے اقصادی مفادات کے فروغ کیلئے جدید ترین ہتھیار بنا رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں تمام ملک کسی نا کسی صورت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور خطے کی بدلتی صورتحال کو عالمی حالات سے الگ نہیں رکھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، چین اور روس کو اپنا بڑا مد مقابل سمجھتا ہے اور امریکہ ہر قیمت پر دنیا کی واحد سپر پاور کی حیثیت اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔

      تازہ ترین

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔

      پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا

      قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.