Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرونا وائرس دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں کریش ،پاکستانی سرمایہ کاروں کے 184ارب ڈوب گئے ،ڈالر 157روپے کا ہوگیا

    By Daily Khabrainمارچ 10, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی‘ لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1160.72 پوائنٹس گر گیا جبکہ سرمایہ کاروں کے 184 ارب روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر کرونا وائرس اور بین الاقاوامی مارکیٹ میں گرتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے بعد دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے ہی گھنٹے کے دوران 2100 پوائنٹس کی مندی کے بعد 100 انڈیکس کریش کر گیا تھا۔ جس کے بعد ٹریڈنگ کو 45 منٹ کے لیے روکنا پڑی۔ ایک گھنٹے کے بعد جب دوبارہ ٹریڈنگ شروع ہوئی، ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد صبح 11 بج کر 50 منٹ پر 100 انڈیکس میں 1380 پوائنٹس یا 3.75 فیصد کمی دیکھی گئی جس میں کاروباری سرگرمی روکے جانے کے بعد 726 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی تھی۔ آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر 36 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گر گئی تھی جس کے بعد انڈیکس 35917.34 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا، اس دوران اتار چڑھا کے بعد کاروبار کا اختتام 1160.72 پوائنٹس کی مندی کے بعد 37058.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 12 حدیں گر گئیں، گرنے والی حدوں میں 38200، 38100، 38000، 37900، 37800، 37700، 37600، 37500، 37400، 37300، 37200، 37100 کی حدیں شامل ہیں۔ بدترین مندی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 170 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 3.13 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں بدترین مندی کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال ہے جس کے بعد غیر ملکی سرمایہ پیسے لگانے سے گریزاں ہیں، غیر یقینی صورتحال کی سب سے بڑی وجہ کرونا وائرس اور تیل کی قیمتیں گرنا ہے، تیل کی قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب جنوبی کوریا میں 4 فیصد، بھارت کی سٹاک مارکیٹ 3 فیصد گر گئی۔ سنگاپور سٹاک مارکیٹ میں 4 فیصد، جاپان سٹاک مارکیٹ میں 7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ تھائی لینڈ سٹاک مارکیٹ 6 فیصد، بنگلادیش سٹاک مارکیٹ 2.2 فیصد گر گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2275 پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں کریش کرگئی، سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے،شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت 45 منٹ کے لیے روک دی گئی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 25 فی صد تک کم ہو گئی ، ٹوکیو اسٹاک میں 5 فی صد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ امریکا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور شنگھائی اسٹاکس بھی بیٹھ گئیں۔ پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی بازار حصص شدید مندی کا شکار ہوگیا اور لین دین معطل کردیا گیا۔ کورونا وائرس اور سعودی عرب کے سیاسی حالات نے تیل کی عالمی مارکیٹس اور بازار حصص پر گہرا اثر ڈالا جبکہ سعودی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں جس کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور مارکیٹ تیزی سے نیچے آگئی۔ صورتحال اس حد خراب ہوگئی کہ مارکیٹ عارضی طور پر بند کرنی پڑی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2 ہزار 275 پوائنٹس کی کمی سے 35 ہزار 943 کی سطح تک گر گیا اور 6.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز کے صرف 7 منٹ بعد ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 2100 سے زائد پوائنٹس تک گرگیا جس کے بعد کاروبار کو 45 منٹس کے لیے روک دیا گیا تھا۔پیر کو کاروباری ہفتہ شروع ہوا تو کچھ ہی دیر میں کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 219 پوائنٹس سے کم ہوکر 36 ہزار ایک سو 12 پوائنٹس پر آگیا۔اسٹاک مارکیٹ سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق حصص کی قیمتوں میں 5.83 فیصد کمی کے بعدکاروباری سرگرمیوں کو 45 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔ 45 منٹ بعد جب دوبارہ ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو ایک مرتبہ پھر کاروبار میں مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں پاکستان کی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیاد پوائنٹس کا فرق دیکھا گیا اور یہ 2 ہزار 302 پوائنٹس یا 6.02 فیصد تک گرگیا۔تاہم ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد صبح 11 بج کر 50 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1380 پوائنٹس یا 3.75 فیصد کمی دیکھی گئی جس میں کاروباری سرگرمی روکے جانے کے بعد 726 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی تھی۔بعد ازاں مارکیٹ میں مزید ریکوری ہوئی اور 2 ہزار 302 پوائنٹس میں سے ایک ہزار ایک 37 پوائنٹس کی ریکوری کی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.