Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • پاکستان کا ایک اور اعزاز،شاہ زیب خان نے ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    • ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ریٹ 5 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا
    • آئی سی سی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا
    • پاکستان میں الرٹ: نیا میل ویئر حکومتی اداروں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے
    • سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب
    • ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
    • کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ
    • اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی
    • کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن
    • مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی
    • چین: رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید اور ایک ارب ڈالرز سے زائد جرمانہ
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ: روبنسن اور ٹنگ نے گیند کے دو ٹکڑے کرکے آپس میں بانٹ لیے
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کورونا کی وجہ سے صورتحال مسلسل بدل رہی ہے اور بے حد غیریقینی ہے، اسٹیٹ بینک

    By Daily Khabrainاپریل 14, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(و یب ڈسک) اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے صورتحال مسلسل بدل رہی ہے اور بے حد غیریقینی ہے۔اسٹیٹ بینک نے دوسری سہ ماہی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ استحکام کی کوششوں اور اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران نمایاں بہتری آئی، برآمدات پر مبنی مینوفیکچرنگ میں تیزی کے آثار دکھائی دیے اور تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھ گئیں، جاری کھاتے کا خسارہ 6 سال کی پست ترین سطح پر پہنچ گیا، زر مبادلہ کے ذخائر بڑھے اور مہنگائی کم ہوئی، درآمدی بل میں کمی کے باعث کرنٹ اکاونٹ میں بہتری آئی، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مالیاتی خسارہ پچھلے سال کی اسی مدت کی نسبت قابو میں رہا۔ معیشت میں سست روی اور درآمدات کے سکڑاو کے باوجود محاصل کی نمایاں نمو رہیں۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباءسے قبل ملکی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہو رہی تھی اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیش رفت صحیح راستے پر چلتی رہی،کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کا مستحکم منظر نامہ برقرار رکھا۔ کورونا وائرس کے عالمی اور ملکی پھیلاو کے باعث ملک کو غیر معمولی چیلنجوں کا سامنا ہے، صورت حال مسلسل بدل رہی ہے اور بے حد غیر یقینی ہے، معاشی منظر نامہ وبا کے پھیلاوسے پہلے کے تخمینوں کے مقابلے میں کافی کمزور دکھائی دیتاہے۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک نے معیشت پر کورونا وائرس کے منفی اثرات کو زائل کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے، ان اقدامات میں بھاری مالیاتی اخراجات کے پروگرام، ٹیکسوں میں نرمی اور تعمیراتی صنعت کو دی گئی ترغیبات شامل ہیں، مارچ میں زری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ میں 225 بیسس پوائنٹس کٹوتی کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسابقتی ایکسچینج ریٹ کی بنا پر برآمدی حجم میں ہونے والا فائدہ اجناس کی پست عالمی قیمتوں کے سبب جزوی طور پر زائل ہوگیا، معیشت کو پائیدار نمو کی راہ پر مضبوطی سے گامزن کرنے کے لیے گہری ساختی اصلاحات درکار ہوں گی، ٹیکس بیس میں اضافے اور معیشت میں دستاویزیت بڑھانے کے لیے کوششوں کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے، زراعت کا شعبہ پانی کی محدود دستیابی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے نمٹنے کی کم صلاحیت رکھتا ہے، گندم کی فصل اور گلہ بانی کے امکانات حوصلہ افزا ہیں، کپاس کی فصل ناسازگار موسم، وبائی حملوں اور پانی کی کم دستیابی سے متاثر ہوئی، کپاس کی پیداوار میں کمی سے رواں مالی سال کی شعبہ زراعت کی کارکردگی کو سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔اسٹیٹ بینک نے رپورٹ میں عالمی مالیاتی اداروں کے اندازوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہرا خسارہ قابو میں ہے، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی پیش رفت حوصلہ افزاءہے، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے تاحال پاکستان کا آوٹ ل مستحکم ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے بھی پاکستان کو اعتماد ملا ہے، رواں مالی سال مہنگائی 11 سے 12 فیصد کے درمیان رہے گی، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 3 فیصد رہے گی۔ رواں مالی سال مہنگائی 11 سے 12 فیصد کے درمیان رہے گی۔ معاشی ترقی کی شرح نمو پر نظر ثانی کریں گے، شرح نمو کے ہدف میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اب کرونا کے مقامی اور عالمی پھیلاوکی مرہون منت ہوگی، خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، امپورٹ بل کم ہونے سے مہنگائی میں کمی میں مدد ملے گی، یورپ اور شمالی امریکا میں لاک ڈاون سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہوں گی، ریٹیل فروخت نہ ہونے اور بندرگاہوں کی بندش سے پاکستانی ایکسپورٹرز کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، ایکسپورٹرز کو کچھ عرصہ تک سرمائے کی قلت کا سامنا ہوگا، آنے والے دنوں میں ترسیلات میں بھی کمی واقع ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ م،یں مزید کہا ہے کہ کورونا کی وباءسے پاکستان کی مالیاتی منڈیاں شدید دباوکا شکار ہیں، پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ کو سخت دھچکہ لگا ہے، قرضوں کی مارکیٹ کو فروخت کے دباوکا سامنا ہے، مارچ کے مہینے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ٹی بلز سے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا جب کہ مقامی سرمایہ کار بھی محتاط ہیں، سرمایہ کے انخلاءسے ایکسچینج مارکیٹ پر دباوپڑا اور روپے کی قدر میں کمی کا سامنا ہے۔ طلب میں کمی اور محدود مارجن سے مقابلہ کرنے والے کارپوریٹ سیکٹر کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

      پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا

      ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.