Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’ارطغرل‘ دنیا بھر میں اتنی کامیابی حاصل کرلے گا یہ کبھی نہیں سوچا تھا، انجن التان

    By Daily Khabrainجون 26, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(ویب ڈیسک) ڈراما سیریل ”دیریلش ارطغرل“ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے ترک اداکار انجن التان دوزیاتن کا کہنا ہے کہ ڈراما ”ارطغرل“دنیا بھر میں اتنی کامیابی حاصل کرلے گا انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا۔ترک سپہ سالار ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ڈراما ”دیریلش ارطغرل“نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں تو کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی تاہم جب سے ”دیریلش ارطغرل“پاکستان میں ریلیز ہونا شروع ہوا ہے اس ڈرامے نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔ڈراما سیریل ”دیریلش ارطغرل“کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کرکے ”ارطغرل غازی“کے نام سے نشر کیا جارہا ہے اور پاکستانیوں کی اس ڈرامے سے محبت کے چرچے دنیا بھر میں پھیل گئے ہیں۔حال ہی میں ڈرامے کے ہیرو انجن التان دوزیاتن جنہوں نے ارطغرل غازی کا کردار ادا کیا ہے نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا ہے۔ بی بی سی کی میزبان نے انجن سے کہا کہ دنیا بھر میں آپ کے اور آپ کے ڈرامے کے بہت سارے چاہنے والے ہیں جو آپ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔میزبان نے انجن سے پوچھا جب آپ لوگ اس ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے تو کیا آپ نے سوچاتھا کہ یہ ڈراما اتنی غیر معمولی کامیابی حاصل کرلے گا اور لوگ اسے اتنی محبت دیں گے۔ اس سوال پر انجن التان نے کہا جب ہم ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے تو ہمیں شروع میں معلوم تھا کہ یہ ایک یادگار سیریز ہوگی البتہ اس سیریز کو اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا۔ لیکن ہم بہت خوش ہیں کہ ”ارطغرل“کو اتنا زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔میزبان نے کہا کہ ”ارطغرل “کے دنیا بھر میں ہٹ ہونے کے بعدبہت سارے لوگ ترکی آنا اور وہاں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ میزبان کے سوال پر انجن التان نے کہا یہ حقیقت ہے کہ اس سیریز کے بعد ترکی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ بہت اچھی خبر ہے۔میزبان نے کہا”دیریلش ارطغرل“کو اردو میں ڈب کرکے پاکستان میں نشر کیا جارہا ہے جہاں اس سیریز نے مقبولیت کےسارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں آپ کو کیا لگتا ہے پاکستانیوں کی اس سیریز کو اتنا زیادہ پسند کرنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟انجن التان نے کہا مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی اور ترکش عوام دونوں ہی اچھی طرح سے تیار کی گئی کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ میزبان نے پوچھا کہ آپ نے ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار نبھایا ہے آپ کو ان کی کس خوبی نے سب سے زیادہ متاثر کیا تھا ؟اس سوال کے جواب میں انجن التان نے کہا مجھے ارطغرل غازی کی سوچ، ان کی زندگی کا مقصد، طاقت اور ان کے اصولوں نے بہت متاثر کیا۔ وہ قابل ستائش شخص تھے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے ٹی وی پر ارطغرل غازی کی زندگی کو پیش کیا۔واضح رہے کہ یہ ڈراما اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ ان کا نام ارطغرل تھا اور انہ?ں ارطغرل غازی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ 13 ویں صدی کے ترک سپہ سالار ارطغرل غازی نے نہ صرف منگولوں اور صلیبیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا بلکہ کئی کامیابیاں اور فتوحات بھی سمیٹیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ

      بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ

      میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.