Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی سنار نے 10 لاکھ ڈالر کا خزانہ چھپادیا، تلاش کرنے والا مالک ہوگا

    By Daily Khabrainجولائی 20, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مشی گن:(ویب ڈیسک) امریکی سنار نے دس لاکھ ڈالر (پاکستانی 16 کروڑ روپے) کے زیورات زمین میں کئ مقامات پر چھپادیئے ہیں اور لوگوں کو ٹکٹ فروخت کرکے ان کی شناخت میں مدد دینے والے کچھ اشارے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ جو اس خزانے کو نکالے گا وہی اس کا مالک بھی ہوگا۔مشی گن کے جوہری جونی پیری کا کاروبار کورونا وبا سے شدید متاثر ہورہا تھا اس لیے انہوں نے دکان بند کرنے اور 10 لاکھ ڈالر کے زیورات و جواہرات سے رقم کمانے کا سوچا۔ زیورات کو انہوں نے درجن بھر مقامات پر زمین میں چھپایا ہے اور وہ اس کے اشارے ٹکٹ کے ذریعے مختلف لوگوں کو فروخت کرکے رقم کمانا چاہتے ہیں۔یہ زیورات انہوں نے ڈیٹرائٹ کے شہری علاقے سے لے کر سمندر کنارے پر چھپائے ہیں۔ اب انہوں نے لوگوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنی قسمت آزمائیں اور تلاش کرکے خزانے کے مالک بنیں۔ جونی کہتے ہیں کہ انہوں نے دس لاکھ ڈالر سےزائد کی قیمتی دھاتیں زمین میں دفن کی ہیں، جن میں سونا چاندی، پلاٹینم، ہیرے، جواہرات اور قدیم نوادرات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مدفن شے سے کوئی نہ کوئی یاد اور تاریخ وابستہ ہے۔اس کھیل کو انہوں نے جونی ٹریژر کوئیسٹ کا نام دیا ہے۔ خزانے کو پانے کے لیے اشاروں، پہیلیوں اور دیگر انداز سے رہنمائی دی گئی ہے۔ لیکن اس سب کے لیے آپ کو ٹکٹ خریدنا ہوگا جن کی تعداد محدود ہے اور مقابلے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔جونی کے مطابق اگر آپ اشاروں، کنایوں اور پہیلیوں کو سمجھ گئے تو مشکل سے ایک ہفتے میں اپنے حصے کا خزانہ ضرور ڈھونڈ نکالیں گے۔ اس ضمن میں پہلا مرحلہ 15 اگست کو شروع ہوگا جس کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت کئے جاچکے ہیں۔ ایک ٹکٹ کی قیمت 49 ڈالر ہے جس کے بدلے چار ہزار ڈالر کی قیمتی دھاتیں حاصل کی جاسکیں گی ۔ دوسرا مرحلہ 13 ستمبر کو شروع ہوگا جس کی قیمت 59 ڈالر رکھی گئی ہے اور ایک ٹکٹ کے بدلے 7 ہزار ڈالر کا سونا مل سکے گا۔تاہم انتظامیہ کا اصرار ہے کہ ٹکٹ خریدنے کےبعد خزانے کے اشاروں کی تفصیلات کو سوشل میڈیا یا کسی اور جگہ پر شیئر نہ کیا جائے۔ اس طرح مفت خورے بھی ٹکٹ لیے بغیر فائدہ اٹھالیں گے۔ ایسا کرنے پر انہیں مقابلے سے باہر بھی کیا جاسکتا ہے۔جمی پیری نے کہا ہے کہ جس مقام پر خزانے موجود ہیں وہ جی پی ایس ٹریکرز نظام کے ذریعے مسلسل دیکھے جارہے ہیں اور اگر خزانے کو کہیں لے جانے کی کوشش کی جائے تو جونی فوراً اسے بھانپ سکتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.