Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت سے تحفظات، ق لیگ نے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہیں کی

    By Daily Khabrainنومبر 5, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی حکومت سے تحفظات کے پیش نظر حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کو دیے گئے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کا مقصد مختلف قومی اور سیاسی امور پر اتحادیوں اعتماد میں لینا تھا۔

    اسلام میں دیے جانے والے ظہرانے میں ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی اور جی ڈی اے کے وفد کے علاوہ وفاقی وزراء اور پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بھی شرکت کی۔

    لیکن حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے مختلف معاملات پر تحفظات کے پیش نظر ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔

    اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر ہفتے لاہور آتے ہیں،کبھی ق لیگ کو مشاورت میں شریک نہیں کیا، جب ق لیگ وزیراعظم کے لیے اہم نہیں تو پھر ظہرانے میں جا کر کیا کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز ایکٹ اور اس سے جڑے اقدامات پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، کسانوں کے معاملات پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کسانوں کے حوالے سے پالیسی درست نہیں ہے، ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں ان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

    رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ جب بھی حکومت کو ضرورت پڑی تو ان کو حکومتی لوگوں سے زیادہ بڑھ کر ووٹ ڈالا، ہمیں پیغام دینےکے لیے آنے والے وزراء بھی کہتے ہیں کہ ق لیگ سے زیادتی ہو رہی ہے لہذا مسلم لیگ ق کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کھانا کھانے نہیں جاسکتے۔

    مسلم لیگ ق کا مؤقف ہے کہ وزیراعظم نے 2 سال سے پوچھا تک نہیں، کھانے پر کیوں جائیں، چوہدری شجاعت بیمار رہے، وزیراعظم نے رابطہ بھی نہیں کیا، وزیراعظم لاہور آتے ہیں تو ق لیگ کو کسی معاملے پر اعتماد میں نہیں لیتے۔

    ق لیگ کی قیادت کا مؤقف ہے کہ 2 سال میں کسی بھی حوالے سے مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا، گندم کی قیمت مقرر کرنے کے لیے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، گندم کی قیمت2 ہزار روپے فی من مقرر کی جائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان

      مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.