Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل
    • نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کو لبنان میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی
    • امریکا: روٹی خریدنے کیلئے نکلے شخص کی قسمت چمک اٹھی
    • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی
    • بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
    • خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا
    • کراچی پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
    • سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستوں کا آغاز کر دیا
    • ایران نے یقین دہانی کرائی وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، امریکی صدر
    • عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا
    • حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
    • بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
    • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
    • معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘اپوزیشن نے نیب قانون میں منی لانڈرنگ کو بطور جرم ختم کرنے کی بھی ترمیم پیش کی’

    By Daily Khabrainدسمبر 21, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے نیب قانون کی 38 شقوں میں سے 34 میں ترامیم پیش کی جن میں منی لانڈرنگ کو بطور جرم ختم کرنے کی ترمیم بھی شامل تھی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ‘آج اعداد و شمار سے عوام کو معلوم ہوجائے گا کہ کس نے این آر او مانگا اور کس نے نہیں دیا، فیٹف پر اپوزیشن کے مذاکرات اپنی ذات کے لیے تھے، فیٹف بل پر مذاکرات کے لیے کمیٹی کی صدارت شاہ محمود قریشی کر رہے تھے جبکہ میں اس کمیٹی کا رکن تھا’۔

    انہوں نے کہا کہ جب اجلاس شروع ہوا تو پہلا سوال ہوا کہ نیب کا بل کہاں ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیب بل پر بعد میں مذاکرات کرلیں گے جس پر ان کا جواب تھا نہیں، اس کے بعد اپوزیشن کمیٹی کی اجلاس سے باہر چلی گئی اور آدھے گھنٹے بعد آئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ این آر او پر بات کرنے کا پس منظر کیا ہے، اپوزیشن کہتی ہے ہم نے این ار او مانگا ہی نہیں، اپوزیشن یہ بھی کہتی ہے کہ نہ ہی وزیر اعظم این آر او دے سکتے ہیں۔

    نیب قانون میں اپوزیشن کی پیش کردہ ترامیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیب قانون کی 38 شقوں میں سے 34 میں اپوزیشن نے ترامیم کیں، ان کا کہنا تھا کہ نیب کے قانون کی عمل داری 1999 سے کی جائے، اس سے ان کے 1999 تک بنائے گئے غیر قانونی اثاثے قانونی ہوجاتے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ان کی ترمیم تھی کہ ایک ارب روپے سے کم کی کرپشن پر نیب کارروائی نہیں کرے گا، اس ترمیم سے جن کے کیسز ایک ارب روپے سے کم کرپشن کے ہیں ان کو چھوٹ مل جاتی، منی لانڈرنگ کی شق پر کہا گیا کہ اس کو بطور جرم ہٹا دیا جائے، اس کے بینیفشری شہباز شریف، آصف زرداری اور فریال تالپور اثاثے کیس ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی ایک ترمیم بے نامی کے متعلق تھی جس پر اپوزیشن نے کہا کہ بچوں اور اہلیہ کو باہر نکالا جائے، جبکہ ایک ترمیم یہ تھی کہ نااہلی نہیں ہوگی جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے حکم نہ آئے، مطلب مقدمے کو دس بیس سال چلاتے رہیں جب تک فیصلہ نہ ہو اور نااہل نہ کیا جائے، عدالت سے نااہلی کچھ کیسز میں تاحیات اور کچھ میں دس سال ہوتی ہے، کہا گیا کہ عدالت سے نااہلی کی مدت 5 سال کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایک ترمیم تھی کہ نیب 2015 سے پہلے کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کرے گا، اس ترمیم سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو این آر او پلس مل جاتا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن ریلیاں نکالنا چاہتی ہے نکالے لیکن عوام کی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ کورونا بہت بڑھ گیا ہے، اپوزیشن کو پتہ ہے کہ جب تک وزیر اعظم عمران خان ہیں یہ اپنی چوری کا تحفظ نہیں کر سکتے، اپوزیشن کو نہ قانون کی پرواہ ہے نہ لوگوں کے جان کی پرواہ ہے، یہ بضد ہیں لیکن ان کا ہر میلہ فیل ہوا ہے اور لاڑکانہ میں بھی ان کو ندامت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد اپنی کرپشن کو چھپانا ہے، یہ کرپٹ اور نااہل لوگ ہیں، یہ جمہوری حکومت کو ہٹانے کے لیے لگے ہوئے ہیں، ایک طرف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو دوسری طرف ان کا بیانیہ غیر جمہوری ہے، دو سال تک یہ سوئے ہوئے تھے کیونکہ ان کو امید تھی کہ این آر او مل جائے گا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

    عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا

    مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب

    تازہ ترین

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی

    خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.