Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل
    • نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کو لبنان میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی
    • امریکا: روٹی خریدنے کیلئے نکلے شخص کی قسمت چمک اٹھی
    • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی
    • بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
    • خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا
    • کراچی پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
    • سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستوں کا آغاز کر دیا
    • ایران نے یقین دہانی کرائی وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، امریکی صدر
    • عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا
    • حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
    • بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
    • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
    • معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم ڈھائی سال بعد کہتا ہے مجھے حکومت چلانی نہیں آتی، مریم نواز

    By Daily Khabrainدسمبر 23, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نالائق اور نااہل آدمی ڈھائی سال 22 کروڑ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہتا ہے مجھے حکومت چلانی نہیں آتی۔

    مردان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تم جانتے تھے نالائق ہو اور وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل تھے تو پھر مردان کے عوام کو جواب دو شیروانی پہننے کی جلدی کیا تھی۔

    نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جو نااہل ڈھائی سال تک22 کروڑ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہتا ہے کہ مجھے حکومت چلانی نہیں آتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مردان کے عوام نالائق حکمران کو گھر بھیجنے آئے ہیں، یہ انتخابات سے قبل کہتا تھا کہ 200 زبردست بندوں کی ٹیم ہے وہ ٹیم کہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں تو نظر آرہا ہے کہ ان کی کابینہ کے وزرا آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں اور اپنی کرسیاں تبدیل کررہے ہیں اور وہ ٹیم نظر نہیں آرہی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کے بعد جس سوغات کو ہمارے سروں پر مسلط کیا گیا تھا، وہ سوغات جس کا نام عمران خان ہے، جو ڈھائی سال بعد 22 کروڑ کی زندگیوں سے کھیلنے کے بعد کہتا ہے کہ مجھے بجلی، گردشی قرضوں، مجھے حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا، میری حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی۔

    مریم نواز نے کہا کہ حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن 400 ارب کا چینی کا ڈاکا ڈالنے کی تمھاری پوری تیاری تھی، سوا دو سو ارب روپے کا آٹے کا ڈاکا ڈالنے کی پوری تیاری تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمھاری حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن 122 ارب کا ایل این جی کا ڈاکا ڈالنے کی تمھاری پوری تیاری تھی، تمھاری ایل این جی کو دیر سے درآمد کر کے پاکستانیوں کو مہنگی گیس فراہم کرنے کی پوری تیاری تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی تیاری نہیں تھی لیکن جو دوست تم پر مال خرچ کرتے ہیں انہیں باہر سے لا کر نوکریاں دینے کی پوری تیاری تھی۔

    مریم نواز نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کے سلینڈر وقت پر نہیں ملنے سے کورونا کے 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے تو صحت کی سہولیات دینے کی تیاری نہیں لیکن ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کرنے کی پوری تیاری تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کے لیے پنجاب میں پوری پولیس انتظامیہ کو معطل کردیا تو پولیس اصلاحات کی کوئی تیاری نہیں لیکن اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کے لیے پولیس کو اتھل پتھل کرنے کی تمھاری پوری تیاری تھی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو انصاف فراہم کرنے کی تیاری نہیں تھی لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے کی تمھاری تیاری تھی۔

    حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کو جیل میں ڈالنے اور سلاخوں کے پیچھے پھینکنے کی پوری تیاری نہیں تھی لیکن اپنی بہن کو این آر او دینے کی پوری تیاری تھی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

    عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا

    مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب

    تازہ ترین

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی

    خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.