لا ہور(خصوصی رپورٹ)شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں تین بچوں کی ماں پرسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو چند روز قبل عامل نے جن نکالتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاﺅنی کے علاقے کی رہائشی شازیہ بی بی اکثر بیمار رہتی تھی‘ اس کے اہل خانہ نے چند روز قبل شازیہ کو کسی عامل کو دکھایا جس نے اہل خانہ کو بتایا کہ خاتون پر جنات کا سایہ جن کو بھگانا ہے جس پر عامل نے خاتون کو جادو ٹونہ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر بھیج دیا۔ خاتون کی حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرو ادیا تھا جہاں گزشتہ روز شازیہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ شمالی چھاﺅنی کی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں‘ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوں گے۔
جن تو کیا نکلنا تھا …. خاتون کی جان ہی نکل گئی

